{AF}
ہندوستان بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسیوں پر چڑھا کر کشمیریوں کو مایوس نہیں کرسکتا،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان میں پارلیمنٹ کی قرارداد خوش آئندہ ہے مگر حکومت کی خاموشی پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان عالمی استعمار کی سرپرستی میں پاکستان کا گھیر اتنگ کررہاہے،افغانستان ،بنگلہ دیش اور کشمیرمیں پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو سزائیں دلوانا مایوسی کے پیغامات اور نفرت پیدا کرنا ہندوستان کا ایجنڈا ہے،پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تیسری نسل بھی مسائل کا شکار ہے،مہاجرین کے نام پر مراحات حاصل کرنے والوں کو ایجنڈا مہاجرین کے مسائل حل کرنا نہیں ہے،بیس لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان کی حکومت کو مسئلہ کشمیرسے بیک آوٹ کرنے نہیں دے گی،1947ء کی طرح منظم ہو کر پوری قوم کو نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت کو اقتدار میں لانا ہوگا کراچی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو پھانسیوں پر چڑھاکر کشمیریوں کو مایوسی کا پیغام دینے کی سازش کررہاہے،ہندوستان عالمی استعمار کی سرپرستی میں پاکستان کا گھیرا تنگ کررہاہے،جب تک ایک بھی کشمیری کے تن پر سر موجود ہے ہندوستان کشمیر میں آگ پر رہے گا،دیوار براہمن تو کیا ایک اینٹ بھی لگانے کا مجاز نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران ملاقاتوں ،وفود سے گفتگو اور کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے قرارداد خوش آئند ہے مگر حکومت کی طرف سے خاموشی پوری ملت پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے،نظریہ پاکستان کو بحیرہ عرب میں غرق کرنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ پر عبدالقادر ملا نے پھانسی گھاٹ چوم کر طمانچہ رسید کیا ہے،جماعت اسلامی کے قائد نے ثابت کردیا ہے کہ ان کو اپنے جان سے زیادہ پیار انظریہ پاکستان ہے،نظریہ پاکستان پر فدا ہونے والوں کو ہندوستان اور اس کی کٹھ پتلی حکومت کے رحم وکرم پر چھوڑنا نظریہ پاکستان سے وفادار ی نہیں ہے،حکومت پاکستان بنگلہ دیش کی رکنیت او آئی سی سے منسوخ کروانے کی مہم شروع کرے،بنگلہ دیش حکومت معاہدے کی پابند ہے اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے ،پاکستان اس مسئلے کو سنجیدہ لے یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،ہندوستان کے عزائم کو سمجھنے کے ادراک کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کررہاہے ،پاکستان میں مداخلت اور تخریب کاری اور فوجیوں پر حملے اسی کا تسلسل ہیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان دیواروں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی سے روک نہیں سکتاکشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور دوقومی نظریے کی تکمیل کے لیے میدان کار زار میں آج بھی موجود ہیں او ربنگلہ دیش جماعت اسلامی کی قیادت نے ثابت کردیاہے کہ وہ جھکنے والے نہیں ہیں،عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مہاجرین کی تیسری نسل بھی مسائل کا شکا رہے،مہاجرین نے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے اپنے مفادات کے دائروں سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں،انھو ں کہا کہ بیس لاکھ سے زائد کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں وہ حکومت پاکستان کو کسی طو ربھی بیک آوٹ نہیں کرنے دیں گے۔1947ء کی طرح منظم ہو کر پوری قوم کو نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت کو اقتدار میں لانا ہوگا۔