جماعت اسلامی کے شہید رہنماء پر بنگلہ دیشی حکومت نے جو الزامات لگائے اْن کی کوئی حقیقت نہیں واجد اقبال عباسی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کے شہید رہنماء پر بنگلہ دیشی حکومت نے جو الزامات لگائے اْن کی کوئی حقیقت نہیں واجد اقبال عباسی{/AF}

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبد القادر ملا کو پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔راولپنڈی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت کے اس اقدام کو اسلام دشمنی اور سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شہید رہنماء پر بنگلہ دیشی حکومت نے جو الزامات لگائے اْن کی کوئی حقیقت نہیں ‘کیوں کہ عبد القادر ملا بچپن سے ہی ایک ایسی اسلامی جماعت سے وابستہ رہے ہیں جس کے کارکنان اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنے والے ہوتے ہیں اور اْن پر اس قسم کے الزامات وہی لگا سکتا ہے جو انتقام گیری اور سیاسی دشمنی میں اندھا ہو چکا ہو اور اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں سلب ہو چکی ہوں۔جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے نصب العین سے ہٹنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کے اس عدالتی قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کو اس قسم کے اقدامات سے باز رکھنے کے لئے دباؤ ڈالے کیوں کہ یہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی پامالی ہے اور اس سے کشمیری مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر