عبدالرشید ترابی کاکفل گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول کے صدر معلم راجہ نثار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی کاکفل گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول کے صدر معلم راجہ نثار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت {/AF}

روالپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے صدر معلم گورنمنٹ ہائی اسکول کفل گڑھ کے راجہ نثار خان کے والد اور راجہ عبدالغفار خان کے تایا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے راجہ نثار سمیت دیگر الواحقین کے لیے صبر کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مرحوم کے ساتھ ان کا گہرا تعلق تھا حج کے موقع پر ان سے ملاقات ہوئی جو آج تک تازہ ہے وہ ہمیشہ ہمارے اور اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو رہتے ہیں،جب ان سے ملاقات ہوتی اپنی دعاؤ ں کی بارش کردیتے ،اﷲ تعالیٰ ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کی اولاد کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اور ان کے لیے خیر کا باعث بنائے آمین۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر