{AF}
ہندوستان کے اشاروں پر پاکستان کو دولخت کرنے والے اﷲ کے عذاب اور اس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
عبدالقادر ملا نے تختہ دار پر لٹک کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ حق کے راستے میں جان دینے سے گھبرانے والے نہیں تھے،کلمے کی بنیاد پر معروض وجود میں آنے والے پاکستان کی خاطر جان دینا جماعت اسلامی کا حاصہ رہا ہے،جماعت اسلامی نے پاک سر زمین کی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور کرتی رہے گی،جماعت اسلامی عبدالقادر ملا کی شہادت کا انتقام کشمیرکی آزادی کی صورت میں لے گی راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اشاروں پر پاکستان کو دولخت کرنے والے اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو تختہ دار پر چڑھانے والے اﷲ کے عذاب اور اس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،جماعت اسلامی نے اس کلمے کی بنیاد پر معروض وجود میں آنے والے پاکستان کی خاطر جان کے نذرانے پیش کیے ہیں اور کرتی رہے گی،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پا ک سرزمین کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کی ہے اور آئندہ بھی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لے سروں پر کفن باندھے رہے گی،انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ملا کا فیصلہ دہلی میں لکھا گیا بنگلہ دیش میں نافذ کیا گیا جماعت اسلامی اس کا انتقام کشمیر کی آزادی کی صورت میں لے گی،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایما پر بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسیوں کی سزائیں سنانا کشمیریوں کو مایوسی کا پیغام دینے کے لیے کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ملا جس شان سے تختہ دار کو چومنے گئے ہیں اس سے دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں،عبدالقادر ملا کی آخری اور پہلی شہادت نہیں ہے تحریک اسلامی کا یہ کاروان شہادتوں کی تاریخ رقم کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ملا کا نا حق خون نہ صرف بنگلہ دیش کو اسلامی انقلاب سے سیراب کرے گا بلکہ پاکستان اور افغانستان میں بھی یہ خون رنگ لائے گا اور اس خطے میں بھی اسلام کے پھریرے لہرائیں گے،اسلام کے ماننے والوں کو ہمیشہ آزمائش کی بھٹیوں سے گذرنا پڑا ہے،حتیٰ کہ انبیاء ؑ بھی اس راستے سے گزرے ہیں،شہادتیں اور پھانسیاں انبیاؑ کی سنت ہے،جماعت اسلامی کا راستہ انبیاؑ کا راستہ ہے اور مکمل اسلامی نظام کے غلبے تک جماعت اسلامی قربانیوں کی تاریخ رقم کرتی رہے گی۔