{AF}
جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی سے تحریک انصاف آزادکشمیر کے کنونیئر راجہ مصدق کی اہم ملاقات{/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے تحریک انصاف آزادکشمیر کے کنونیئر راجہ مصدق نے ملاقات کی،ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر ،آزادکشمیر کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی،آزادکشمیر میں اصلاح احوال کے حوالے سے بھی گفتگو کی،قومی ایشوز پر ہم آہنگی وقت اور حالات کی ضرورت ہے۔