{AF}
ہندوستان کی ایما پر بنگلہ دیش میں سابق پارلیمنٹرین او ر قومی قائد عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا عدالتی قتل ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان سے محبت کی سزا پانے پر حکومت پاکستان کی طرف سے یہ کہنا کہ یہ ان کا داخلی مسئلہ ہے تاریخی اور قومی جرم ہے،پاک فوج اور حکومت پاکستان پاکستان سے محبت رکھنے والوں کا دفاع کرے،بنگلہ دیش حکومت ہندوستان کی آشیر باد سے بنگلہ دیش کے عوام کے دلوں سے اسلام کی محبت اور جذبہ آزادی اور پاکستان سے محبت کم نہیں کر سکتی،بنگلہ دیش میں اس نا حق خون کے نتیجے میں پورے برصغیر میں اسلام غالب آئے گا،عرب اور اسلامی ممالک بنگلہ دیش کے اس غیر منصفانہ اور عدالتی قتل پر بنگلہ دیش سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے،ہندوستان بنگلہ دیش میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان اور بوڑھے کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے،عالمی استعماری اور شیطانی سرپرستی میں بنگلہ دیش میں اسلام کو کوئی دبا نہیں سکتا باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ایما پر بنگلہ دیش کے پارلیمنٹرین اور قائد تحریک اسلامی عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا عدالتی قتل ہے،نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والے اس مجاہد نے تختہ دار پر لٹک کر ثابت کر دیا کہ حق کی خاطر موت سے ڈرنا ان کا وطیرہ نہیں ہے،قابل صد افسوس ہے کہ پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش حکومت نے ہندوستان کی آشیر باد سے عبدالقادر ملا کو پھانسی کی سزا دی اور حکومت پاکستان اس کو داخلی معاملہ قرار دے کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے،جو تاریخی اور قومی جرم ہے،پاک فوج اور حکومت پاکستان کو پاکستان سے محبت کرنے والوں کا دفاع کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں پاکستان اور اسلام سے محبت کرنے والوں کو اپنی کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے تختہ دار پر لٹکا کر کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کی محبت سے باز آ جائیں مگر نظریہ پاکستان اور اسلام سے محبت رکھنے والے تختہ دار پر لٹک جائیں گے مگر اپنے دلوں سے پاکستان اور اسلام کی محبت ختم نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نا حق قتل کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ بنگلہ دیش کی ہندوستان نواز حکومت کو باز رکھیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عرب اور اسلامی ممالک بنگلہ دیش سے بائیکاٹ کریں،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کے لیے تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں،کوئی باطل طاقت اور شیطانی سرپرست بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو دیوار سے نہیں لگا سکتے،اسلام اس قربانی کے بعد پورے برصغیر میں غالب آئے گا اور باطل نظام مٹ کر رہے گا اور بے شک مٹنے کے لیے ہی آیا ہے،انہوں نے کہا کہ اﷲ پر بھروسہ اور ایمان رکھنے والے اور اس کے نظام کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنے والے پھانسیوں اور سزاؤں سے نہیں ڈرتے یہ انبیا ؑ کا مشن ہے اور اس راستے میں انبیاؑ جیسی ہستیوں کو آرے سے چیرا گیا اور شہید کیا گیا،عبدالقادر ملا نے اﷲ کے دین کے غلبے اور کلمے کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک کی بقاء کی خاطر پھانسی گھاٹ کو چوم کر شہادت کی منزل پا کر انبیاؑ کے راستے کی یاد تازہ کر دی ہے