امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی کال پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے،غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkامیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی کال پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے،غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا{/AF}

 بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے مرکزی قائدعبدالقادر ملا نے تختہ دار پرلٹک کر نظریہ پاکستان کی آفاقیت اور حقانیت ثابت کر دی جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالقادر ملا کا نا حق خون رنگ لائے گا اس خطے پر اسلام غالب آئے گا،امریکہ اور ہندوستان کی سرپرستی میں بنگلہ دیش کی کٹھ پتلی حکومت اسلام کے آفاقی نظام اور اس کے ماننے والوں کو ختم نہیں کر سکے گی،حسن البنا نے مصر میں پھانسی پا کر پورے عرب میں اسلام کی آبیاری کی ،عبدالقادر ملا نے بنگلہ دیش میں اسلام اور پاکستان کی خاطر پھانسی پا کر اس خطے کو اسلام کی آبیاری پر گامزن کریں گے مظفرآباد،باغ،میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پر آج پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائد عبدالقادر ملا کی پھانسی پر احتجاجی مظاہرے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کیے،اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے قائد شہید عبدالقادر ملا نے تختہ دار پر لٹک کر نظریہ پاکستان کی آفاقیت اور حقانیت ثابت کر دی ہے،اسلام کے غلبے اور نظریہ پاکستان کی بقاء کے لیے یہ پہلی اور آخری پھانسی نہیں ہے ،آج بر صغیر کی پوری مسلم امہ اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ وہ عبدالقادر ملا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جان تو دے دے گی مگر حق اور باطل کے معرکے میں پیٹھ نہیں دیکھائے گی،مقررین نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت پاکستان کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیے تھیں،حکومت پاکستان کا یہ موقف کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی مسئلہ ہے غلطی پر مبنی ہے،بنگلہ دیش نے ہندوستان کی ایماپر قومی نظریے کی حمایت کرنے پر عبدالقادرملا کو سزا ئے موت دی ہے،پاکستان کو دو لخت ہونے سے بچانے اور ہندوستان کی سازش کو ناکام کرنے کے لیے 1971؁ء میں جماعت اسلامی نے پاک فوج کا ساتھ دیا ان کے شانہ بشانہ لڑی تاکہ ہندوستان کی سازش کو ناکام کیا جائے اور کلمے کی بنیاد پرحاصل ہونے والے وطن کو دولخت نہ ہونے دیا جائے،یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ نہیں ہے،یہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا معاملہ ہے،پاکستان کی قومی قیادت اورحکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ بنگلہ دیش حکومت کو اپنے معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرتی جو اس نے پاکستان سے کیا تھا،بنگلہ دیش حکومت نے طے کیا تھا کہ اب دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت نہیں پھیلائی جائے گی اور نہ ہی اس مرحلے پر جن سے جو غلطیاں ہوئیں ان کی کوئی باز پرس ہو گی،مگر بنگلہ دیش حکومت نے ہندوستان کے کہنے پر اور اس کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے حمایتوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ،پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان کو بچاتی،حکومت پاکستان نے غفلت کا مظاہرہ کرتے قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر