{AF}
اپوزیشن برائے اپوزیشن کے کائل نہیں ظلم و نا انصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے،عبدالرشید ترابی {/AF}
چہرے اور حکومتیں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک فرسودہ نظام کو نہیں بدلا جائے گا،صحت ،تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے،ضلع باغ میں جماعت اسلامی بڑی سیاسی طاقت ہے،پارلیمنٹ میں رول دینے کا اعزاز بھی اہل باغ کو حاصل ہے کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا،جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت کو ایک ایک گھر تک پہنچائیں موثر افراد کو اپنی جماعت میں شامل کریں،آزاد خطے کو مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمار ا مشن ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اپوزیشن برائے اپوزیشن کے کائل نہیں ہیں،ظلم و نا انصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے،عدل و انصاف قائم کیے بغیر معاشرے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا انہوں نے نٹریولہ،اور دیگر مقامات کے دورے کیے،اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،سابق امیر ضلع و چئیرمین سیاسی امور نثار شائق،سابق امیر ضلع تنویر انور خان،خالد کھوکھر سمیت دیگر قائدین موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ چہرے اور حکومتیں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک فرسودہ نظام کو تبدیل کر کے اس کی جگہ اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کو قائم نہ کر لیا جائے،حقیقی اسلامی انقلاب ہی ہمارے مسائل کا حل ہے،جماعت اسلامی ضلع باغ ایک بڑی سیاسی قوت ہے،باغ والوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی کو پارلیمانی رول دیا،ان کی بھرپور ترجمانی کی ،انہوں نے کہا کہ کارکن جماعت اسلامی کی دعوت کو ایک ایک گھر پہنچائیں موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں ،کشمیر کی آزادی ہو یا آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے،سارے باطل نظام فیل ہو چکے ہیں،انسانیت سسک رہی ہے،ظلم و نا انصافی کا دور رورہ ہے،ذاتی مفادات کے دائروں سے باہر نکلنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی ہی معاشرے اور حکومت کی اصلاح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کے لیے قوم ہمارا ساتھ دے یہ دینی فریضہ ہے،اقامت دین کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے آج اﷲ کا دین مغلوب ہے اور کافروں کا دیا ہوا نظام غالب ہے ان حالات میں ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی اس جدوجہد کو تیز کرے مغرب اپنے تمام لاؤ لشکر کے ساتھ تہذینی یلغار کیے ہوئے ہے اس یلغار کو روکنے کے لیے بھی ضروری ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن زیادہ سے زیادہ دین کی دعوت کو پہنچائیں۔