{AF}
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،پارلیمنٹ اور قومی قائدین ہندوستان کی جموں میں دیوار براہمن کے خلاف واضح اور دوٹوک پالیسی تشکیل دیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
عبدالرشید ترابی کاوزیرا عظم پاکستان میاں نوازشریف سمیت قومی قائدین کو ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں میں دیواربرلن کی طرز پر دیوار براہمن تعمیر کرنے کے خلاف کھلا خط ہندوستان کشمیرکی واحدت اور پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہاہے،اسرائیل کی تقلید میں غیر قانونی اور غیر انسانی طرز عمل قوم برداشت نہیں کرے گی،عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کی نسلی دیوارکو غیر قانونی قراردے دیا تھا پاکستان ہندوستان کو اس خطرناک منصوبے سے باز رکھنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ بھی کھٹکھٹائے،حکومت آزاد کشمیرآل پارٹیز کانفرنس بلواکر کشمیریوں کا متفقہ فیصلہ قوم کے سامنے لانے کا اہتمام کرے،آر پار کی کشمیری قیادت سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر یک جان ہے اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت قومی قائدین کو ایک کھلا خط تحریک کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ میاں نوازشریف ،پارلیمنٹ اور قومی قائدین ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں میں ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ دیوار برلن کی طرز پر دیوار براہمن تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف واضح اور دوتوک پالیسی اور حکمت عملی تشکیل دیں،خط میں تحریک کیا گیاہے کہ حکومت ہنداس غیر قانونی اور غیر انسانی دیوار براہمن کی تعمیر کے لیے سردست اپنے کٹھ پتلی حکومتوں اورممبران اسمبلی سے دستخط لینے کی سازش کررہی ہے اور زبردستی زمین لینے کی بھی سازش کررہی ہے،یہ ایک سنجیدہ اور سنگین مسئلہ ہے جو پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے یہ پاکستان کی سلامتی اور کشمیرکی واحدت کا مسئلہ ہے،عبدالرشید ترابی نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کی تقلید کرتے ہوئے اس طرح کی دیوار بنا نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،مقبوضہ فلسطین میں اس طرح کی نسلی دیوار کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بھی موجود ہے،حکومت پاکستان اس سنگین مسئلے کے پیش نظر عالمی عدالت انصاف کا دروازہ بھی کھٹکھٹائے ،انھوں نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی تقلید میں غیر قانونی اور غیر انسانی طرز عمل قوم برداشت نہیں کرے گی،خطہ میں امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے بیس کیمپ کے وزیر اعظم اور تجویز دی ہے کہ وہ فوری طورپر قومی کانفرنس بلوا کر اس مسئلے پر قومی موقف قوم کے سامنے لائیں،آر پا ر کی کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفقہ ہے،شہداء کے خون کا تقاضاہے کہ ہم باہم کر کر یک جان ہوکر آزادی کے لیے جدوجہد کریں اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔عبدالرشید ترابی نے خط میں تحریک کیا ہے کہ اس مسئلے کو بین الاقوامی سطحُ پر بھی اٹھانے کی ضرورت ہے۔