ہندوستان کشمیر کی سرزمین پر دیوار تو کیا ایک اینٹ بھی لگانے کا مجاز نہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان کشمیر کی سرزمین پر دیوار تو کیا ایک اینٹ بھی لگانے کا مجاز نہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 غیرت مند اور کشمیری قوم ہندوستان کو کشمیری خاندانوں کو تقسیم کے لیے کوئی دیوار تعمیر نہیں کرنے دے گی،جماعت اسلامی دیگر تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد دیوار کے خلاف حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،عالمی برادری پابند ہے کہ وہ ہندوستان کو اس طرح کی براہمن دیوار تعمیر کرنے سے روکے،براہمن دیوار کی تعمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے،ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے دیواریں تعمیر کر رہا ہے لیکن کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور منزل کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے،حکومت پاکستان فریق اور وکیل کی حیثیت سے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے،ہندوستان دیوار کی تعمیر سے باز نہ آیا تو لاکھوں کشمیری سروں پہ کفن باندھ کر نکلیں گے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر کی سر زمین پر دیوار کو کجا ایک اینٹ بھی لگانے کا مجاز نہیں ہے اور نہ ہی غیرت مند اور غیور کشمیری ہندوستان کو کشمیریوں کے خاندانوں کو تقسیم کرنے کے لیے کوئی دیوار تعمیر کرنے دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہند وستان کشمیریوں کی سرزمین پر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوار تعمیر کرنے کی سازش کرے گا تو لاکھوں کشمیری سروں پہ کفن باندھ کر نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان دیوار براہمن تعمیر کر کے اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو غلام رکھ سکے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے،وہ گذشتہ 65سالوں سے 8لاکھ فوج تعینات کر کے اور کالے قوانین کے ذریعے ان کو اختیارات دے کر کشمیریوں کے قتل عام کے باوجود جذبہ آزادی کو سرد نہ کر سکا،کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان کی دیواریں اور فوجی قبضہ زیادہ دیر برارقرار نہیں رکھ سکے گا ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت نہ دیا تو اس کا انگ انگ ٹوٹ جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کی برہمن دیوار کے حوالے سے آزادخطے کی تمام سیاسی ،مذہبی اور سماجی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر