{AF}
جماعت اسلامی پوری انسانیت کے لیے چھتری کا کردار ادا کر رہی ہے،رائے عامہ کو منظم کر کے اصلاح معاشرہ کے ساتھ زمام کار کی تبدیلی کریں گے عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پر عزم نوجوان عوام اور کارکن ہی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کر تے ہیں،نا مساعد حالات میں اسلامی تحریکوں نے پیش قدمی کی ہے،سنٹرل ایشیاء ہو مشرق وسطیٰ یا عرب ممالک اسلامی تحریک نے اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے،نہتے افغانیوں نے دنیا کے سارے لاؤ لشکر کو شکست سے دوچار کر دیا ہے،سید علی گیلانی نے ثابت کیا ہے کہ موقف کی حقانیت پر یقین ہو تو پوری قوم مشکلات کے باوجود بھی ساتھ کھڑی ہوتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اپنے طے شدہ ہدف کے مطابق اس تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جماعت کے قائدین اور اسکالرز نے اپنے اپنے خطابات میں دعوت کی حقانیت اور اس کی ترویج کے لیے لائحہ عمل بتایا،انہوں نے کہا کہ ہمارا کارکن اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،اس کے لیے دنیا اور آخرت دونوں کامیابی ہیں،اﷲ کی سرزمین پر اﷲ کے نظام کے لیے جدوجہد کرنا اﷲ کے نزدیک سب سے عظیم کام ہے،اور اسی کام کے لیے اﷲ نے اپنے محبوب پیغمبر معبوث فرمائے،اﷲ کے نبیوں نے اﷲ کی زمین پر اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کی اور جماعت اسلامی کا بھی یہی مشن ہے،انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے لیکن اپنی منزل پر نظر اپنے نصب العین سے وابستگی ہی کامیابی کی طرف پیش قدمی کا باعث ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی اقدامات کیے جائیں،سیاسی لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے یونین کونسل اور واڈ کی سطح پر تنظیم قائم کریں،لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں،اپنے کسی دکھی بھائی کی مدد کرنا اس کی عیادت کرنایہ عباد ت ہے،یہ محض سیاسی سرگرمی نہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزادکشمیر میں حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے،انہوں نے کہا کہ دعوت کے رستے عوام کے مسائل کی ترجمانی سے پیدا ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے سمیت دنیا بھر میں سارے باطل نظام فیل ہو چکے ہیں اسلام کا حقیقی نظام ہمارے پاس ہے ،اس کے قیام کے لیے نکلیں،انہوں نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن ،ظلم،نا انصافی کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی اسلامی تحریک میں شدید مشکلات میں کام کیا پوری دنیا میں ان کے اس کام کو تسلیم کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ یہ اعتراف کر رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 25فیصد مسلمان جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے وہ ہندوستان سے نفرت کر تے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور آزادی اس خطے کا مقدر ہیں کوئی اس کو روک نہیں سکتا یہ نشتہ دیوار ہے،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مقصد حیات اوراسلام سے مشن سے وابستہ کرنا تحریک اسلامی کی ذمہ داری ہے،جو لوگ اعلیٰ اور ارفا مقاصد رکھتے ہیں وہ اﷲ کے چنیدہ بندے ہوتے ہیں،اﷲ کے نبی نے ایسی قیادت تیار کی جس نے عرب اور عجم کو زیر نگین کر دیااور وہ قیادت اخلاق اور معاملات کے اعلیٰ مقام پر فائز تھی انہوں نے کہا کہ حق وباطل کے معرکے میں انہوں نے اﷲ پر توکل کر کے خود کو پیش کیا اور تاریخی کامیابیاں حاصل کیں آج بھی اسی اصول پر کام کیا جائے تو کامیابیاں مل سکتیں ہیں انہوں نے بگڑے ہوئے معاشرے کو اپنے کردار اور عمل سے درست سمت پر لایا آج بھی ہم اپنے کردار اور عمل سے معاشرے کو درست سمت پر لا سکتے ہیں،منزل پر نظر ہو نیت صاف ہو تو اﷲ تعالیٰ مدد فرماتے ہیں،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جماعت اسلامی کے نصب العین کا حصہ ہے،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر اور پاکستان اس کی پشت پناہی کر رہی ہیں،پاکستان کے حکمرانوں نے اور عالمی برادری نے وہ کردار ادا نہ کیا جو آزادی کا تقاضا تھا مگر پاکستان کے عوام اور اسلامی تحریکیں تحریک آزادی کشمیرکی پشت پر ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے شب و روز کے معاملات کو منصوبہ بندی میں اس تحریک کو پیش نظر رکھیں اپنے بھائیوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت اورمدد جاری رکھیں اور پہلے سے بڑھ کر کریں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس مسئلے کا اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے رسائل اور جرائد کے ذریعے اجاگر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف سمیت حکمرانوں نے جو رویہ اختیار کیا اس سے کشمیریوں میں مایوسی ہوئی مگر سید علی گیلانی کی ولولہ انگیز قیادت اورجماعت اسلامی کی شب و روز محنت نے مایوسیوں کے اس اندھیرے میں امید کی کرن جلائی رکھی اور آج پوری قوم سید علی گیلانی اور جماعت اسلامی کے موقف کے ساتھ ہے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین سیاسی امور ڈاکٹر مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے کارکن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے یونین کونسل اور وارڈکی سطح پر تنظیم سازی کریں،معاشرے کے اچھے افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں،انتخابی کمیٹیاں قائم کریں،رابطہ کمیٹیاں قائم کریں،کسی بڑے سیاسی بریک تھرو کے لیے ضروری ہے کہ گراس روٹ لیول تک جماعت اسلامی کی تنظیم مضبوط ہو با اثر افراد ہمارے ہوں ان با اثر افراد کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے حکمت عملی واضع کریں،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملایا جائے ان کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے عوام کا ترجمان بن کر عوام کے مسائل اجاگر کیے جائیں ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں آزاد خطے میں جماعت اسلامی کا موثر سیاسی کردار ہی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھی سود مند ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے آپ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی پروفیسر وقاص احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد تحریک ہے جس کے پاس صالح نیک اور دین دار قیادت موجود ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتوں نے ہماری نوجوان نسل کو نشانہ بنایا ہے اور منظم طریقے سے اس پر کام جاری ہے مغربی کلچر کو عام کرنے کے لیے بے راروی کی طرف لے جایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک با برکت انقلاب ہی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔