پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں عوام کے ترجمان بن کے مسائل حل کرنے کے لیے برسرپیکار ہیں ڈاکٹر وسیم اختر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں عوام کے ترجمان بن کے مسائل حل کرنے کے لیے برسرپیکار ہیں ڈاکٹر وسیم اختر{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنا ن پر بڑی ذمہ داریاں ہیں معاشرے میں تحریک اسلامی کے کارکن ماڈل ہیں عوامی امنگوں کے مطابق مسائل حل کرنے کے لیے غریبوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہم پر فرض ہے،پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں عوام کے ترجمان بن کے مسائل حل کرنے کے لیے برسرپیکار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن کو ماڈل بن کر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قیادت اور کارکن کا عوام کے ساتھ برائے راست رابطہ بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اظہر اقبال حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر اپنی تنظیم کو منظم کرکے متحرک کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی ٹیم کو موثر انداز میں حکمت عملی کے ساتھ تیار نہیں کریں گے تب تک ہم اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکیں گے،اس موقع پر وقاص انجم جعفری ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ پنجاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان منظم انداز میں اپنی تحریک کو لے کر گلی گلی کوچہ کوچہ میں پھیل جائیں اور ہر فرد تک ایک پیغام کو پہنچائیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم منظم اور تسلسل کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری نہیں رکھیں گے تب تک ہم اپنے مقصد کے حصول کے لیے کامیاب نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ جہد مسلسل ہو کر ہمیں اپنے پیغام کو لے کر چلنا ہو گا ،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر