ہندوستان دیوار تو کیا کشمیریوں کی سر زمین پر ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکتا،شمشیر خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkہندوستان دیوار تو کیا کشمیریوں کی سر زمین پر ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکتا،شمشیر خان{/AF}

 جذبہ جہاد سے سر شار نوجوان آزاد ی کی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے،8لاکھ ہندوستان کی قابض فوج تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سر د نہیں کر سکی،دیوار برلن نہیں رہی تو دیوار ہند بھی نہیں رہے گی،غیور اور با غیرت کشمیری اپنے سینوں پر دیوار تعمیر نہیں ہونے دیں گے،ہندوستان کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے باڑیں اور دیواریں تعمیر کرنے کے بجائے اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے کوٹلی( پ ر) حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کیہندوستان دیوار تو کیا کشمیریوں کی سر زمین پر ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکتا،ہندوستان اسرائیل کی طرز پر کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے باڑیں اور دیواریں تعمیر کر رہا ہے جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے،کشمیری جذبہ جہاد سے سر شار ہیں وہ آزادی کے حصول تک جہاد جاری رکھیں گے دیواریں اور باڑیں ان کا راستہ نہیں روک سکتیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کی سازش کی مگر وہ اس میں بری طرح ناکام رہا ہے،کشمیریوں نے تمام تر مظالم سہہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اور اگر ہندوستان نے کشمیر کو اٹوٹ انگ کی رٹ نہ چھوڑی تو اس کا ایک ایک انگ الگ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسرائیل کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافعی ہے،انہوں نے کہا کہ غیور اور غیرت مند کشمیری اپنے سینوں پر دیوار تعمیر نہیں ہونے دیں گے،ہندوستان کو چاہیے کہ وہ دیواریں تعمیر کرنے کے بجائے اپنے عہد کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر