{AF}
عوامی مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں مضمر ہے عبدالرشید ترابی{/AF}
ہٹیاں بالا( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پوری قوم یک جان اور یک زبان ہو کر طاغوتی اور فرسودہ نظام کے خلا ف علم بلند نہیں کرے گی تو ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے،عوامی مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں مضمر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا میں جماعت اسلامی ضلع ہٹیاں کے ذمہ داران سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا ضلعی ہیڈ کواٹرسمیت پورا ضلع ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے،انہوں نے کہا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری ،بد امنی اور کرپشن اقرباپروری اسی فرسودہ نظام کا تحفہ ہیں،چہرے نہیں نظام بدلنے سے ہی تبدیلی آئے گی سارے باطل نظام فیل ہو چکے ہیں اسلام کا عادلانہ اور منصافانہ نظام ہی انسانوں کو انسانوں کے مسائل حل کر سکتا ہے جماعت اسلامی اسی نظام کے غلبے کے لیے نکلی ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہی ہے مگر حکومتی وسائل کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،چکوٹھی،لیپہ کے عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گئیں،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے کارکن جماعت اسلامی کی دعوت کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی کمیٹی ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ہم نے یہاں کے غیور عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیا،لائن آف کنٹرول پر بسنے والی آبادی بھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری سے شدید متاثر ہوئی ہر مشکل وقت میں جماعت اسلامی نے یہاں کے عوام کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ یہاں کے نمائندے عوامی مسائل کے حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،تحریک آزادی کشمیر اور اس خطہ کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک صالح قیادت ہی مسائل سے عوام کو نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں،جو حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ہٹیاں بالا پروفیسر شوکت نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں نا انصافیوں کے ازالے کے لیے ہر میدان میں اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،حکومت نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،مہنگائی بے روزگاری اور میرٹ کی پامالی سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے ہمیں ایسی قیادت کا ساتھ دینا ہو گا جس ملک و قوم کی اور غریب عوام کی بہترین ترجمانی کر سکیں۔