کرپشن اور میرٹ کے قتل عام نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،چوہدری محمد رفیق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکرپشن اور میرٹ کے قتل عام نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،چوہدری محمد رفیق{/AF}

 مشیروں اور کو آرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہے،سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں،غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے،حکومت پاکستان 55ارب روپے واپس کرے عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ کرپشن اور میرٹ کی پامالی نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،ہرطرف مشیروں او ر کو آرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہے،سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں عوام کے منہ سے نوالہ تک چھینا جا رہا ہے جب تک یہ ظلم کا نظام موجود ہے عوام کے مسائل کبھی ختم نہیں ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ ہر طرف میرٹ کی پامالی سکول و کالجز کی خستہ حالی ہے موسم سرما شروع ہوچکا ہے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان 55ارب روپے فوراً واپس کر ے تاکہ سکولز مکمل کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل عادلانہ اور منصفانہ نظام میں مضمر ہے کرپٹ اور نا اہل لوگوں نے عوام کے حقوق حل کرنے کے بجائے اپنے چہیتوں اور جیالوں کو نوازا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک دین دار اور صالح قیادت کا انتخاب نہ ہو سکا اس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ آٹا اور پٹرول اور تمام اشیاء خوردونوش میں اضافہ سے غریب آدمی کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیاہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر