{AF}
خواتین آزاد خطے میں دینی اقدار اور روایات کی محافظ ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
آبادی کا 50فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ان کے کردار کے بغیر نہ کوئی تبدیلی آ سکتی ہے اور نہ ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں، نام نہاد مغربی این جی اوز نے زلزلے کے بعد خواتین اور ان کے خاندانی نظام کو تحلیل کرنے کے لیے ہدف بنایا ہوا ہے،خواتین مغربی ثقافتی اور تہذیبی یلغار کو روکنے کے لیے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،مادرپدر آزاد کلچر کو فروغ پانے سے روکنے کے لیے خواتین کردار ادا کریں،اپنے دائرے میں دعوتی تنظیمی کام کو وسعت دیں تا کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے،کشمیر کی آزاد ی اور نظام کی تبدیلی میں خواتین کردار ادا کریں گئیں تو تبدیلی آ سکے گی راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ خواتین آزاد خطے میں دینی اقدار اور اسلامی روایات کے محافظ ہیں،آبادی کو 50فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے وہ کردار ادا کریں گی تو تبدیلی آئے گی،ان کے کردار کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین آزاد جموں وکشمیر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغرب نے ہماری خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنایا ہوا ہے خواتین اس تہذیبی اور ثقافتی یلغار کو روکنے کے لیے اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،دعوتی کام کو وسعت دیں،تنظیم مضبوط کریں،اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین کو جماعت اسلامی میں شامل کریں ان کی دینی اور اخلاقی تربیت کریں اپنے بچوں کی نگرانی کریں ا ن کے دین کی طرف راغب کریں دینی اقدار اختیار کرنے کی نصیت کریں،انہوں نے کہا کہ مغربی این جی اوز اور طاقتیں بلالخصوص زلزلے کے بعد ہمارے خاندانی نظام کو تحلیل کرنے،خواتین اور بچوں کو بے راہ ور کرنے کے لیے سارے وسائل صرف کیے ہوئے ہیں مادار پدرآزاد کلچر کے فروغ کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے خواتین اپنا کردار ادا کریں،یہ ایک برا چیلنج ہے جو خواتین کو درپیش ہے ،مغربی این جی اوز خواتین کی بہبود کے نام پر اپنا اثر نفوذ پیدا کر رہی ہیں جس کے تدارک کے لیے خواتین بھرپور کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین نے تحریک آزادی کشمیر میں تاریخی کردار ادا کر رہی ہیں نا مساعد حالات میں تحریک اگر زندہ ہے تو اس کی پشت پر خواتین کا کردار ہے، انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے بھی خواتین آگے بڑھیں تا کہ آزاد خطے سے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کیا جائے۔