{AF}
علماء کرام منبر ومحراب سے معاشرے کی اصلاح کے لیے قرآن وسنت کے پیغام کو عام کریں،محمودا لحسن چودھری{/AF}
قرآن کاسب سے بڑے حق یہ کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے،قرآن وسنت کے نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی امت ترقی کرسکتی ہے،علماء کرام اپنے مقام کو پہنچاتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی کے لیے قائدانہ کردارا داکریں،علماء مسالک کے دائروں سے نکل کر اسلام کے علم کو بلند کریں،مساجد مدارس فاؤنڈیشن ایسے علماء کرام تیار کررہی ہے جو سب کے لیے امام ہوں اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے سیکرٹیری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ علماء کرام منبر ومحراب سے معاشرے کی اصلاح کے لیے قرآن کے حقیقی پیغام کو عام کریں،مسالک کی مساجد کی تعمیر اور نمائندگی کی بجائے اﷲ کی مساجد تعمیر کی جائیں اور علماء کرام سب کے امام بننے کی کوشش کریں،مساجد مدارس فاؤنڈیشن کاقیام انہی مقاصد کے لیے عمل میں لایا گیا ہے کہ آزاد خطے ایسا دینی ماحول پیدا کیا جائے جس میں قرآن وسنت کی بات ہویہی مثالی ماحول امن اور سکون کا باعث ہوتاہے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے مساجد مدارس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علماء کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع ڈاکٹر عصمت اﷲ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ قرآن کاسب سے بڑے حق یہ کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے،قرآن وسنت کے نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی امت ترقی کرسکتی ہے،علماء کرام اپنے مقام کو پہنچاتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی کے لیے قائدانہ کردارا داکریں،علماء مسالک کے دائروں سے نکل کر اسلام کے علم کو بلند کریں،مساجد مدارس فاؤنڈیشن ایسے علماء کرام تیار کررہی ہے جو سب کے لیے امام ہوں،ایسے مثالی ادارے بنانے کی ضرورت ہے ،جس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوں۔انھوں نے کہاکہ امت کو تقسیم کرکے اس کی طاقت کو کمزور کرنادشمن کا ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کم فہم لوگ کررہے ہیں۔عالم دین جو دین کو حقیقی فہم رکھتا ہووہ کبھی بھی دین کو بند نہیں کرتااور نہ ہی کسی ایک مسلک کے ساتھ ا س کو خاص کرتاہے۔