{AF}
عالمی استعمار مسلم نوجوانوں کو بے راروی کی طرف گامزن کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ،امت مسلمہ کے تما م مسائل کا حل اسلامی تعلیمامت میں مضمر ہے،آزاد کشمیر میں تعلیمی صورت حال انتہائی ابتر ہے ،کرپشن اور میرٹ کے قتل عام نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں نوجوانوں کی خوابیداہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ مظفرآباد کے زیر اہتمام امید پاکستان طلبہ فیسٹیول سیکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق ،سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر راجہ نزاکت علی خان نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کی وجہ سے متبادل قیادت سامنے نہیں آ سکی جس کی وجہ سے موروثی سیاست کرنے والوں نے معاشرے میں کرپشن اور میرٹ کا قتل عام کر کے معاشرے کو ترقی کے بجائے اسے تنزلی کی طرف لے جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں پر چار موسم ہیں ،انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلہ کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ جس سے پورے براعظم ایشیاء کو پانچ سو سال تک بجلی فراہم کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ نا اہل لیڈر شپ کی وجہ سے متاثرین زلزلہ کے لیے آنے والی 6.5بلین ڈالر کرپشن کی نذر ہو گئی انہوں نے کہا کہ سکولز اور سڑکیں کھنڈراتکاسماں پیش کر رہیں ہیں ۔آزاد خطہ کی قیادت مسلسل عوامی مسا ئل سے بے پر واہ ہے ۔خطہ میں بے روز گاری،مہنگائی کے باعث لو گ دو وقت کی روٹی سے بھی محرو م ہو چکے ہیں ۔