سماج میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری بدامنی کرپٹ نظام اور قیادت کا تحفہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodسماج میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری بدامنی کرپٹ نظام اور قیادت کا تحفہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

 اﷲ کی حاکمیت کو تسلیم اور اس کے دیے ہوئے نظام کو قائم نہیں کریں گے تو ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جن اقوام کو اﷲ نے ہلاک کیایاان پر عذاب مسلط کیا ان کارویہ نافرمانی کا تھا،اﷲ تعالیٰ انسانیت کو ہدایت کے راستے پرلانے کے لیے ان کو بعض اوقات تنگی اور آزمائش سے دوچار کرتے ہیں تاکہ وہ باز آجائیں اور اﷲ کی طرف رجوع کریں اگر وہ بغاوت پر قائم رہیں یا مزیدآگے بڑھیں تو عذاب ان کو مقدر بن جاتاہے،زلزلہ ،سیلاب ،بدامنی اور مشکلات سے عبرت حاصل کرکے اﷲ کی طرف رجوع نہیں ہوگا تو بڑے عذاب سے کوئی نہیں بچاسکتا،جماعت اسلامی انسانیت کو اﷲ کی طرف دعوت دیتی ہے اور اﷲ کے دین کے قیام کی دعوت دیتی ہے جو ہر مسلمان پرفرض ہے راولاکوٹ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہاہے کہ سماج میں پھیلائی ہوئی بڑے پیمانے پرکرپشن ،مہنگائی ،بے وزگاری،بدامنی اور بداخلاقی کرپٹ نظام اور قیاد ت کا تحفہ ہے،مسلمانوں کو ہمیشہ کے لیے غلام رکھنے اور ان کے اندرسے جذبہ جہاد کو ختم کرنے کے لیے ہمارے اوپر فرسودا نظام مسلط کیا گیاہے اس نظام سے نجات کے لیے جدوجہد کرنا ہر ہر مسلمان پر فرض ہے،کوئی بھی غیرت مند اور جذبہ جہاد سے سرشار قوم اپنے سروں کے اوپر قابض ہندوستان کے مورچوں کوقبول نہیں کرسکتی،ہمارے سروں کے اوپر ہندوستانی فوج کے مورچے ہماری قومی حمیت کے لیے چیلنج ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے معززین علاقہ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،معززین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہاکہ قوم اﷲ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے دیے ہوئے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد نہیں کرے گی اس کے مسائل حل نہیں ہوں گے مسائل کے حل کے لیے چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ جن اقوام کو اﷲ نے ہلاک کیایاان پر عذاب مسلط کیا ان کارویہ نافرمانی کا تھا،اﷲ تعالیٰ انسانیت کو ہدایت کے راستے پرلانے کے لیے ان کو بعض اوقات تنگی اور آزمائش سے دوچار کرتے ہیں تاکہ وہ باز آجائیں اور اﷲ کی طرف رجوع کریں اگر وہ بغاوت پر قائم رہیں یا مزیدآگے بڑھیں تو عذاب ان کامقدر بن جاتاہے،زلزلہ ،سیلاب ،بدامنی اور مشکلات سے عبرت حاصل کرکے اﷲ کی طرف رجوع نہیں ہوگا تو بڑے عذاب سے کوئی نہیں بچاسکتا،جماعت اسلامی انسانیت کو اﷲ کی طرف دعوت دیتی ہے اور اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے جو فرد پرفرض ہے،جماعت اسلامی قرآن کی دعوت لے کرا ٹھی ہے اور قوم کوکریہ کریہ اورگاؤں گاؤں جا کر دعوت دے رہی ہے کہ اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لیے مل کر کام کرو جماعت اسلامی کا ساتھ دو جماعت اسلامی کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے نظام کی تبدیلی کا ایجنڈ اہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر