کشمیری اپنے جسم کے حصے بخرے کروانے کے لیے ہندوستان کوکوئی دیوار تعمیر نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodکشمیری اپنے جسم کے حصے بخرے کروانے کے لیے ہندوستان کوکوئی دیوار تعمیر نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

 حکومت پاکستان اور عالمی ادارے اس کا فوری نوٹس لیں،میاں نواز شریف کی طرف سے ہندوستان کو ویزہ پالیسی نرمی کرنے کا بیان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف ہے،5لاکھ شہداء کے وارث ہندوستان کو کشمیر پر زیادہ دیر غاصبانہ طریقے سے قابض نہیں رہنے دیں گے،ہندوستان نے کشمیر کو اٹوٹ انگ کی رٹ ترک نہ کی تو اس کے حصے بخرے ہوجائیں گے،کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،آر پار کی کشمیری قیادت متحد اور متفق ہو کر کشمیر کی آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائے،تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آزادخطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانا ہو گا راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا ہے کہ کشمیری کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں،وہ ہندوستان کو اپنے حصے کو بخرے کروانے کے لیے کسی دیوار کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے،کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے سامنے ہندوستان کی یہ دیواریں ریت کی دیواریں ثابت ہو ں گیں،ہندوستان کی8لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنانے کے باوجود ان کے اندر سے جذبہ آزادی کچل نہیں سکی،غیرت مند کشمیری عوام ہندوستان کو کشمیر کی سر زمین پر کسی قیمت رہنے نہیں دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو کاٹنے کی سازش کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہندوستان کو ویزہ پالیسی کی نرمی کی درخواست کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان سے برابری کی بنیاد پر کشمیر کی آزادی کی بات کرے اور کشمیریوں کے وکیل اور فریق کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ہندوستان دیوار تعمیر کر کے ہزاروں خاندانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر