وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ویزہ پالیسی میں نرمی کا اعلان اور ہندوستان کی طرف سے کشمیر کے دونوں حصوں کو الگ کر کے دیوار برلن تعمیر کرنے کا اعلان ایک ہی سلسلے کی کڑیاں لگتی ہیں

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkوزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ویزہ پالیسی میں نرمی کا اعلان اور ہندوستان کی طرف سے کشمیر کے دونوں حصوں کو الگ کر کے دیوار برلن تعمیر کرنے کا اعلان ایک ہی سلسلے کی کڑیاں لگتی ہیں{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امراء نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،مشتاق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ویزہ پالیسی میں نرمی کا اعلان اور ہندوستان کی طرف سے کشمیر کے دونوں حصوں کو الگ کر کے دیوار برلن تعمیر کرنے کا اعلان ایک ہی سلسلے کی کڑیاں لگتی ہیں،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے امراء نے مشترکہ طور پر کہا کہ ویزہ پالیسی کو نرم کرنے کے لیے پر جوش میاں نواز شریف ان کی حکومت کشمیر میں دیوار برلن کھڑی کرنے پر لب کشائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے،ہندوستان کو دیوار برلن جیسی پختہ دیوار ایک متنازعہ علاقے پر تعمیر کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے حکومت پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھائے اور حکومت ہند کی طرف سے اس طرح کی خبروں کی وضاحت طلب کرے،انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کشمیر کے غیور عوام جبر کی خونی لکیر کو مستقل کنکریٹ میں تبدیل کرنے نہیں دے گی،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند قیادت اس معاملے پر ایک موثر پالیسی طے کرے اور عوام کو اس کے خلاف لائحہ عمل دے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کو بھی اس حوالے سے بھی متنبہ اور متوجہ کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر