{AF}
جرمنی کی دیوار برلن نہیں رہی تو ہندوستان بھی یاد رکھے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے سامنے کوئی دیوار کھڑی نہیں کی جاسکتی،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے دیوار کی تعمیر اعتراف شکست ہے،کشمیریوں کو آرپار جانے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،ہندوستان کی طرف سے دیوار کی تعمیر کشمیریوں کی ایمانی غیرت کے لیے چیلنج ہے،ایک طرف ہندوستان پاکستان کی شہ رگ کاٹنے کی سازش کررہاہے اور دوسری طرف میاں نوازشریف ویزاپالیسی نرمی کی بات کرکے کیا پیغام دے ہیں،میاں نواز شریف اکھنڈ ہندوستان لابی کے نقشے میں رنگ بھرنے کی بجائے بحیثیت وزیرا عظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ شایان شان فیصلے کریں،جنرل اسمبلی کی تقریر میں کشمیرکو حوصلہ ملا تھامگر اس بیان نے اس پر پانی پھیر دیاہے،مسئلہ کشمیرتقریر سے ایک تقریر سے حل نہیں ہوگا س کے لیے حکمت عملی اور پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جرمنی کی دیوار برلن نہیں رہی ہے تو ہندوستان کو بھی یاد رکھنا ہوگا کہ کشمیریوں کے حذبہ آزاد ی کے سامنے اس کی تمام دیواریں ریت کی دیوار ثابت ہوں گی،اس طرح کی دیواروں کی تعمیر ہندوستان کی طرف سے اعتراف شکست ہے اور کشمیریوں کی غیرت کے لیے چیلنج ہے،کشمیریوں کو آر پار جانے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،حکومت پاکستان اور عالمی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سابق حکومت کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان نے باڑ لگائی جس کی وجہ سے کشمیری خاندان تقسیم ہوئے ،انھوں نے کہاکہ ایک طرف ہندوستان دیواربرلن بنا کر پاکستان کی شہ رگ کاٹنے کی سازش کررہاہے اور دوسری طرف میاں نوازشریف ویزاپالیسی نرمی کی باتیں کررہے ہیں وہ کشمیریوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد کو مسمار کرنا اکھنڈ ہندوستان لابی کی سوچ ہے جس میں میاں نواز شریف رنگ بھر رہے ہیں ،میاں نوازشریف کو وزیر اعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ کی حیثیت دستور پاکستان کے تحفظ کا لحاظ رکھنا ہوگا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں میاں نواز شریف کی تقریر سے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا مگر اس بیان اس پر بھی پانی پھیر دیا گیاہے،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرایک تقریر سے حل نہیں ہوگا اس کے لیے حکمت عملی اور ٹھوس پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔