اسلام کو بطور نظام حیات اورحکومت نافذ نہیں کریں گے توہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاسلام کو بطور نظام حیات اورحکومت نافذ نہیں کریں گے توہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 امام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف جام شہادت نوش کیا،دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راستہ اﷲ کی طرف رجوع کرنا میں ہے،اﷲ کے دے ہوئے نظام کی بجائے مغرب کے دیے ہوئے فرسودا نظام کو اختیار کریں گے تو مسائل ہی مسائل ہیں ،امت مسلمہ سمیت پوری انسانیت کے مسائل کا حل اور دکھوں کا مداوا قرآن وسنت کے نظام میں مضمرہے،روایاتی پارٹیاں اور قیادتیں طاغوتی نظام کی حفاظت کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں،برادریوں ،علاقوں اور ذاتی مفاد کے دائرے میں قیادت کوئی بڑا کا نہیں کرسکتی،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پراﷲ کے نظام کے قیام کے لیے میدان اتری ہے ،جماعت اسلامی کی دعوت ابنیاء کی دعوت اور مشن انبیاء کا مشن ہے باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قوم اسلام کو بطور نظام حیات او ر حکومت نافذ نہیں کرے گی تو ہمارے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا،ہمارے مسائل کا حل اﷲ تعالیٰ نے قرآن کے اندر دیا ہے اور جب تک قرآن کا نظام نفاذ نہیں ہوگا ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ہماری دنیااور آخرت کی کامیابی کا دارومدارقرآن وسنت کو اپنانے میں ہے،آج انفرادی اور اجتماعی طورپر شرق سے غرق تک پوری امت مسلمہ مسائل کا شکارہے تو اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ قرآن وسنت سے دوری اور اس کے دیے ہوئے نظام سے اجتناب ،ان خیالات انھوں نے چھتر جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آج ہم امام حسین کی یاد محض رسم کے طور پر مناتے ہیں مگر امام حسین نے یزیدی نظام کے خلا ف جام شہادت نوش کیاہے،آج کا نظام یزیدی نظام سے بدتر ہے یہاں نیکی کرنا مشکل اور برائی کرنا آسان ہوچکاہے،جماعت اسلامی ایسا اسلامی نظام لانا چاہتی ہے جس میں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو،اس نظام کے قیام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،جب تک معاشرے کی اکثریت اس پر نہیں آتی حالات نہیں بدلیں گے،اﷲ نے بھی فرما یا ہے کہ وہ بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتے جو خود بدلنے کے لیے تیار نہ ہو،انھوں نے کہاکہ اﷲ کے دے ہوئے نظام کی بجائے مغرب کے دیے ہوئے فرسودا نظام کو اختیار کریں گے تو مسائل ہی مسائل ہیں ،امت مسلمہ سمیت پوری انسانیت کے مسائل کا حل اور دکھوں کا مداوا قرآن وسنت کے نظام میں مضمرہے،روایاتی پارٹیاں اور قیادتیں طاغوتی نظام کی حفاظت کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں،برادریوں ،علاقوں اور ذاتی مفاد کے دائرے میں قیادت کوئی بڑا کا نہیں کرسکتی،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پراﷲ کے نظام کے قیام کے لیے میدان اتری ہے ،جماعت اسلامی کی دعوت ابنیاء کی دعوت اور مشن انبیاء کا مشن ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر