{AF}
خبیر پختونخوا میں امریکہ کا ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اورخود مختاری پر حملہ ہے،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ {/AF}
امریکہ ،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں،پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے ذمہ دارہیں،حکومت عوام کے جان، مال عزت اور ملک کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے تو پھراپنی جوازیت پر خود غور کرے،قوم امریکی ڈروں حملوں ا ور امریکی مداخلت کے خلاف نکلے تاکہ اپنے ملک کی حفاظت ہوسکے، جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی پاکستان کی بقا،سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیوں کی شاندار تاریخ رقم کی ہے اور آج بھی سب سے آگے ہے مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر وچیرمین آ ل پارٹیز کانفرنس مظفر آباد شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ امریکہ نے خبیر پختونخوا پر ڈروں حملہ کرکے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے ،امریکہ ،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں وہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کیے ہوئے ہیں،دہشت گردی کے خلا ف جنگ جس میں اسرائیل اور ہندوستان شامل ہوں وہ امت مسلمہ کے خلاف جنگ ہے پاکستان کے خلاف جنگ ہے،اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور اس کے ادارے عوام کے جان ،،مال ،عزت اور ملک کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں اور پھر حکومت اپنی جوازیت پر خود غور کرے،امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرے گا تو اس کا جواب کون دے گا،یہ کس کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام کے لیے تاریخ ساز قربانیاں پیش کیں ہیں ا ور پاکستان کو دولخت کرنے والے اور ہندوستان کے چرنوں میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے عزائم جماعت اسلامی نے ناکام بنائے ہیں آج بھی بنگلادیشن میں جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکن اسی نظریے کے لیے قربان ہورہے ہیں جو نظریہ قائد اعظم اورعلامہ اقبال نے پیش کیا تھا،انھوں نے کہاکہ آج بھی دشمن نے جماعت اسلامی کو ہدف بنایاہوا ہے کہ وہ وطن کی حفاظت اور دین کے معاملے میں کوئی کمپومائز نہیں کرتی ،جماعت اسلامی بھی اگر دیگر راویاتی پارٹیوں کی طرح اپنے نظریات تبدیل کرتی اور وقتی مشکلات سے سمجھتہ کرتی تو کب کی حکومت میں ہوتی مگر جماعت اسلامی نے کبھی بھی وطن کی حفاظت اور اصول پر سمجھتہ نہیں کیا۔