{AF}
فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
جامعہ تعلیم القرآن تاریخی درس گاہ تھی ‘ جس نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلبہ کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا ‘ ان کی کفالت کا بھی بندوبست کیا ‘ اس درس گاہ نے ختم نبوت سمیت دیگرتحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ‘ مولانا غلام اﷲ کے لا تعداد شاگرد موجود ہیں راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے راجہ بازار کے سانحہ کے بعد وہاں کا دورہ کیا ‘ مولانا اشرف علی کے نائبین مولانا صدیق سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے ۔ عبدالرشید ترابی کے ہمراہ نائب امیر نور الباری ‘ سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری ‘ امیر ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی ‘سابق امیر ضلع عطاء الرحمن چوہان سمیت درجنوں کارکنوں ہمراہ تھے۔ اس موقعے پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آپس کی لڑائی دین کو بد نام کرنے کے لیے مغرب خوب استعمال کرتا ہے ۔ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ۔ راجہ بازار سانحہ کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ اس طرح کے حادثات و واقعات کی روک تھام ہو سکے ۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے شہداء کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی علمائے کرام نے شکریہ ادا کیا ۔