ویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر کا قومی ادارہ ہے جس کو قمر الزمان پرائمری سکول سمجھ کر تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں نثار احمد شائق

{AF}nasar-ahmed-shaiq ویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر کا قومی ادارہ ہے جس کو قمر الزمان پرائمری سکول سمجھ کر تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں نثار احمد شائق{/AF}

مظفرآباد: باغ گرینڈ نیشنل الائنس کے ترجمان چیئرمین سیاسی امور جماعت اسلامی ضلع با غ نثار احمد شائق نے ویمن یونیورسٹی میں خلاف میرٹ تقرریوں پر احتساب بیور میں تفصیلی بیان دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغ گرینڈ نیشنل الائنس گذشتہ ایک سال سے اس قومی اداریے ا کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وزیر اعظم ،صدر اور چیف سیکرٹری سے تفصیلی ملاقاتیں ہو چکی ہیں ،انہوں نے احتساب بیور میں خلاف میرٹ تقرریوں کو چیلنج کیا تھا،اس سلسلے میں تفصیلی بیان اور ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا وجود خطرے میں پڑھ گیا ہے آج تک نہ اس میں کلاسیں شروع ہو چکی ہیں اور نہ ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اس میں تقرریاں ہوئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سب سے پہلے یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ بنتا،سینٹ بنتی رجسٹرار کا تقرر ہوتا جو میرٹ کی بنیاد پر باقی سٹاف کا تقرر کرتا مگر سردار قمرالزمان نے ان سارے متذکرہ بالا فہرست کو نظر انداز کر کے ایک پراجیکٹ ڈائریکٹر بنا کر اس کے ذریعے 220جعلی تقرریاں کروائیں،جس کی وجہ سے پورے آزادکشمیر میں پڑے لکھے نوجوانوں میں تشویش پیدا ہو گئی اور اس یونیورسٹی کا مستقبل خطرے میں ہونے لگا،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایسے علاقے میں بنائی گئی ہے جہاں شدید سردی ہوتی ہے بچیوں کا وہاں رہنا اور جانا بہت مشکل ہے بجلی اور گیس کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہو سکتا ہے،ہم نے باغ شہر میں 500کنال اراضی فراہم کروانے کا بندوبست کیا جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا انہوں نے کہا کہ اس قومی ادارے کو بچانے کے لیے باغ سمیت پورے آزادکشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر