{AF}
پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا تقاضاہے کہ اتحاد و یکجہتی پیدا کی جائے،عبدالرشید ترابی{/AF}
حقیقی اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے،مسائل کے حل کا واحد راستہ قرآن و سنت کے نظام کا قیام ہے،تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا تقاضا ہے کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،کرپشن اور میرٹ کی پا مالی نے عام آدمی کا جنیا دوبھر کر دیا ہے،جماعت اسلامی کے کارکن جماعت کی دعوت کو ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،تبدیلی کاایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،قرآن و سنت سے دوری ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہے کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی بقاء اور استحکام کا تقاضا ہے کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی پیدا کی جائے،راجہ بازار کا سانحہ قومی المیہ ہے حکومت مجرموں کو کیفردار تک پہچائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چوہدری سابق امیر ضلع حبیب الرحمن آفاقی،پروفیسر ذوالفقار اور حافظ شبیر احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حقیقی اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی جماعت اسلامی کا مشن ہے جب تک خطے میں اﷲ کا دیا ہوا نظام نافذ نہیں ہو گا اس وقت تک نہ یہاں امن ہو سکتا ہے اور نہ ہی یہاں ملک ترقی کر سکتا ہے جن مقاصد کے لیے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کرایا تھا وہ ابھی تشنہ ہیں جماعت اسلامی اسی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ آزاد خطے میں ایک ایسی حکومت قائم ہو جو ان مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کے ایجنڈے کو لے کر نکلی ہے رویتی پارٹیاں اور قیادتیں عوام کے مسائل کا حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ہر گزرتے دن میں مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ان تمامسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں مضمر ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے دین کے دعوت ایک ایک گھر تک پہنچائیں جماعت اسلامی رائے عامہ کو منظم کر کے حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے،قرآن و سنت سے دوری ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہے،انہوں نے کہا کہ کرپشن ،اقرباپروری ،میرٹ کی پامالی اور ظلم و نا انصافی نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔