حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بھارت نے اٹھارہ روز کی رہائی کے بعد پھر نظر بند کر دیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بھارت نے اٹھارہ روز کی رہائی کے بعد پھر نظر بند کر دیا {/AF}

برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بھارت اٹھارہ روز کی رہائی کے بعد پھر نظر بند کر دیا ہے ۔ ان کے بڑے بڑے جلسوں سے بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہین ۔ عوام نے جس طرح ان کے پروگراموں میں شرکت کی بھارت نے ان سے خوف زدہ ہو کر پھر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی سید علی گیلانی کے ساتھ اسقدر وابستگی ہے کہ بھارت انہیں ہر صورت اور قیمت پر انہیں عوام سے دور رکھنا چاہتا ہے جب کہ عوام کے دل سید علی گیلانی کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ان کی قیادت پر ہر ممکن اعتماد کرتے ہیں مشکل ترین دور میں سید علی گیلانی نے عوام کی رہنمائی اور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔ محمد غالب نے کہا کہ بھارتی حکمران سات لاکھ فوج کی موجودگی میں سید علی گیلانی سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہیں بیماری کی حالت میں اس عمر میں بھی گھر میں نظر بند رکھا ہوا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جب بھارتی حکومت نے انہیں کیا تو ان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ دو تین شہروں میں اتنے بڑے جلسے ہوئے ہیں عوام کا ایک سمندر تھا آزادی کے حق میں نعروں میں اس قدر شدت ہے کہ انہیں خطرہ ہے کہ بھارت اس صورت حال کو برداشت نہیں کرے گا ۔ محمد غالب نے کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے قائد حریت کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ سید علی گیلانی اپنے موقف پر کوئی سودے بازی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ بھارت اپنے تمام حربوں کو آزمائے مگر سید علی گیلانی کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر