سانحہ راولپنڈی افسوسناک ہے مسالک کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiسانحہ راولپنڈی افسوسناک ہے مسالک کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 فریقیں صبر سے کام لیں مجرموں کو سزاد ی جائے جو نفرتوں کو ہوا دیتے ہیں،پاکستان میں مسالک کی بنیاد پر جنگ ملک کی سلامتی کے خلاف ہے،تمام مسالک کے لوگ فروعی اختلافات کوختم کرکے مشترکات پر جمع ہوں،ملی یکجہتی کونسل مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سانحہ راولپنڈی افسوسناک ہے مسالک کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے،دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پید ا کرکے ملک عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار نھوں نے سانحہ راولپنڈی پر اپنے روعمل کا ظہار کرتے ہوئے کیا ،ترجمان کھ مطابق انھوں نے کہاکہ ملک شدید مشکلا ت کا شکار ہے ہندوستان ،سرائیل امریکہ کی سرپرستی ہیں پاکستان کو چاروں اطراف سے کھیرے ہوئے ہیں،ایسے میں فروعی اختلافات کوہوا دینا اور مسائل پیدا کرنے کے مترادف ہیں،پاکستان کے تمام مکاتب فکر پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے مشترکات پر جمع ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر