{AF}
حکومت مہاجرین کے مسائل کے حل میں غفلت برت رہی ہے،راجہ جہانگیر خان {/AF}
مہاجرین مقیم پاکستان کے نام نہاد نمائندے مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی بینک بیلنس بنا رہے ہیں،جماعت اسلامی مہاجرین مقیم پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی،راولپنڈی،اسلام آباد سے پارلیمانی نشستوں پر جماعت اسلامی کو نمائندگی دلائے گی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل و اورسیز کشمیریوں کے کو آرڈنیٹر و جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے سیاسی امور کے چیئرمین راجہ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہیں،حکومت کے ایجنڈے میں ان کے مسائل کے حل کی کوئی تدبیر موجود نہیں ہے،یہاں کے نام نہاد نمائندے مال کمانے میں مصروف ہیں،جماعت اسلامی مہاجرین مقیم پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد راجہ فاضل سیکرٹری ضلع یاسین بدر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اس محاذ پر منظم اور متحدہو کر جدوجہد کریں اور پاکستان میں ایسی جماعت کے ساتھ چلیں جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے یکسو ہو کر کام کررہی ہو انہوں نے کہا کہ مہاجرین 66سال گزرنے کے باوجود مسائل ذدہ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مہاجرین کے نمائندوں کے نام پر چند لٹیرے قومی دولت لوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان لٹیروں کو انجام سے دوچار کرے گی اور حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں پہنچائے گی۔