امام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں شہادت پر کر رہتی دنیا تک زندہ ہوگئے،محمودالحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanامام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں شہادت پا کر رہتی دنیا تک زندہ ہوگئے،محمودالحسن چودھری{/AF}

 نبی ﷺ کی بعثت کا مقصد اور خیر امت کا مقام اﷲ نے اپنے دین کے غلبے کے لیے دیاہے،یزیدی نظام آج دنیا کوگمراہی کی دلدل میں دھکیل رہاہے،قرآن سنت کا نظام ہی انسانیت کو حقیقی رہنمائی فراہم کرتاہے،امت کے عروج کا ایک ہی راستہ ہے وہ قرآن وسنت پرعمل اور س کے نظام کے لیے جدوجہدکرنا،امت کو ذلت اور رسوائی میں لے جانے کا سبب قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ امام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرکے شہادت تو پالی مگر رہتی دنیا تک پیغام چھوڑ دیا کہ دین کے غلبے اور نفاذ کے لیے ا س کی جان چلی جائے تو یہ نقصان کا سودا نہیں ہے،ان خیالات کا آظہار انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مسلمانوں کو آج فیصلہ کرنا ہوگاکہ انھوں نے یزید کے ساتھ چلنا ہے تو امام حسین کے نقشے قدم پرچلنا ہے،امام حسین کا پیغام دین کے غلبے کے لیے سرکاٹنے کانام ہے جھکانے کا نام نہیں ہے،نبی ﷺ کی بعثت کا مقصد اور خیر امت کا مقام اﷲ نے اپنے دین کے غلبے کے لیے دیاہے،یزیدی نظام آج دنیا کوگمراہی کی دلدل میں دھکیل رہاہے،قرآن سنت کا نظام ہی انسانیت کو حقیقی رہنمائی فراہم کرتاہے،امت کے عروج کا ایک ہی راستہ ہے وہ قرآن وسنت پرعمل اور ا س کے نظام کے لیے جدوجہدکرنے میں مضمر ہے،امت کو ذلت اور رسوائی میں لے جانے کا سبب قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے،انھوں نے کہاکہ آج بھی اگر امت اپنے قوانین قرآن وسنت سے واضع کرے گی تو امت کو ترقی اور عروج سے کوئی نہیں روک سکتا،انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارا معاشی ،معاشری اور سماجی نظام شیطان کے دیے ہوئے نظام سے ماخوذ ہیں مگرقرآن وسنت کے نظام سے ماخوذ ہوتے تو آج یہ دن امت کو نہ دیکھنے پڑتے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر آٹھی ہے اس کی دعوت وہی ہے نو انبیا نے دی ہے ۔

 

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر