پاکستان کو عدم استحکام اور امن کے خلاف سازشوں کے توڑ کے لیے حکومت اور طالبان تعمل کا مظاہرہ کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان کو عدم استحکام اور امن کے خلاف سازشوں کے توڑ کے لیے حکومت اور طالبان تعمل کا مظاہرہ کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ہندوستا ن اور امریکہ پاکستان کو عدل استحکام کا شکار کر رہے ہیں،پاک فوج اور دینی نوجوان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہدف ہیں،حالات اور وقت نے ثابت کر دیا کہ دہشت کے خلاف جنگ بارے جماعت اسلامی کا موقف درست تھا،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،سید منور حسن اور عمران خان نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،وہ اس پر قائم رہے،امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان میں امن نہیں چاہتے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ در اصل امت کے خلاف جنگ تھی جس کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے ہندوستان اور اسرائیل اس کے پشت پر ہیں،اسرائیل اور ہندوستان اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کے لیے آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد بنا رہے ہیں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہا امن کے خلاف سازشوں کے توڑ کے لیے حکومت اور طالبان تعمل کا مظاہرہ کریں،دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے اس کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، پاک فوج اور دینی نوجوانوں کو امریکہ ،ہندوستان اور اس کے اتحادیوں نے ہدف بنایا ہوا ہے فوج اور نوجوانوں کو باہم لڑا لر وہ اپنے مقاصد حاص کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان،سید منور حسن اور عمران خان نے قوم کی ترجمانی کی ہے،وہ اپنے اس موقف پر قائم رہیں انہوں نے کہا کہ جماعت ا سلامی اور دیگر دینی قوتوں کا شروع دن سے یہ موقف تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ در اصل امت کے خلاف جنگ ہے اور اس کا ہدف پاکستان ہے ،اسرائیل اور ہندوستان جو ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثالیں قائم کر رہے ہیں وہ اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کو چھپانے کے لیے امریکہ کی چھتری تلے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر بے نقاب نہیں ہو پا رہے انہوں نے کہا امریکہ کی سرپرستی میں لڑی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے اعلان برات کیا جائے چونکہ اب ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر