جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے تیاریاں مکمل کر لی گئی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے تیاریاں مکمل کر لی گئی{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے تیاریاں مکمل کر لی گئی،ترجمان کے مطابق سالانہ اجلاس مرکز تحریک محنت مین جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں ہو گا،جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کریں گے اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین،حافظ محمد ادریس،میاں مقصود احمد،غلام نبی نوشہری،غلام محمد صفی خصوصی خطاب کریں گے،سالانہ اجتماع 5اکتوبر کو10بجے شروع ہو گاپروگرام تلاوت قرآن مجید کے آغاز سے شروع ہو گا اس کے بعد درس قرآن مولانا عبدالقادر ندیم صاحب صدر اتحاد علماء آزاد جموں وکشمیر دیں گے اس کے بعد افتتاحی خطاب عبدالرشید ترابی کریں گے،اجتماع گاہ میں سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی ناظم اجتماع ہوں گے،کشمیر سیشن سے چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین،غلام نبی نوشہری،حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی شریک ہوں گے،سالانہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات،مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور آئندہ کی پالیسیوں پر بحث ہو گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر