{AF}
بھارت کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جو موقف اختیار کیا اس سے مذاکرات اور پر امن کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ عبدالرشید ترابی{/AF}
برمنگھم( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان اور آل پارٹیز کشمیر کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جو موقف اختیار کیا اس سے مذاکرات اور پر امن کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کرنے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے مگر بھارت کے حکمرانوں کی مسلسل ہٹ دھرمی کے نتیجے میں خطے کے امن کو شدید خطرہ ہے پاکستان کو بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کے لیے نئی حکمت عملی اور پالیسی تشکیل دینی چاہیے ۔بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ممبئی حملوں اور دہشت گردی کا الزام لگایا ہے جب کہ یہ حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ اس میں بھارت خود ملوث تھااور وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ممبئی کے حملوں کو اقوام متحدہ میں پیش کرنا چاہیے تھا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حریت سید علی گیلانی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ۔ بھارت بار بار اٹوٹ انگ کا نعرہ لگا کر اپنے عوام کو فریب دے رہا ہے جب کہ یہ حقیقت اب کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ بھارت کے اندر سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آوازیں آ رہی ہیں ۔ گوتم نولکھا ڈاکٹر چٹر جی ‘ ارون دھتی رائے اور اس طرح کے لوگ بھارتی حکومت کو توجہ دلا رہے ہیں کہ بھارت کے حکمران دنیا کو اب مزید جھوٹ اور مکاری سے دھوکہ نہیں دے سکتا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے پہلے سیشن میں تحریک کشمیر برطانیہ کے انتخابات ہوئے راجہ فہیم کیانی کو برطانیہ کا صدر منتخب کیاگیا امیر جماعت اسلامی نے فہیم کیانی کو صدر منتخب ہونے کی مبارک باد دی اور تحریک کشمیر برطانیہ نے کئی اور نوجوان قیادت کو جس طرح سامنے لایا اس سے نوجوانوں کے اندر جدوجہد کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی کنونشن سے مقبوضہ کشمیر کے رہنما نذیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے بے پناہ مظالم اور ریاست دہشت گردی سے کشمیری عوام پر بے تحاشا ظلم کیا ہے اور اس کے باوجود کشمیری عوام اپنے اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ بھارت جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے صدر محمد غالب نے نو منتخب صدر راجہ فہیم کیانی کو مبارک باد دی اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کو ایک نئی اور نوجوان قیادت کی ضرورت تھی اور راجہ فہیم کیانی اپنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ نو منتخب صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کے سابق صدر مرحوم سید منور حسین مشہدی اور محمد غالب نے جہاں اس تحریک اور مشن کو چھوڑا ہے اسے پورا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے سر پرست اعلیٰ سید طفیل حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیربرطانیہ نے اپنے جمہوری عمل اور وایت کو قائم رکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے ۔ برمنگھم سٹی کونسل کے نوجوان کونسلر راجہ وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیوی اور یورپین پارلیمنٹ کی اثر اندازی میں لابنگ کی ضرورت ہے نوجوانوں کو محرک کرنا چاہیے اور کشمیریوں کی نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے وابستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے انجام دیے ۔کنونشن میں تحریک استحکام پاکستان کے صدر عبدالکریم ثاقب ‘ یوکے اسلامک مشن کے صدر ڈاکٹر پرویز ‘ علامہ سرفراز مدنی ‘ محمد سجاد ‘حافظ محمد ادریس اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے فرائض حافظ محمد ادریس ‘ ظہیر علی اور محمد سجاد نے انجام دیے ۔کنونشن کا آغاز حافظ عبدالباسط کی تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔