ہندوستانی افواج کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور کنڑول لائن پر گولہ باری بڑی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستانی افواج کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور کنڑول لائن پر گولہ باری بڑی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہندوستانی افواج کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور کنڑول لائن پر گولہ باری بڑی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں،عبدالرشید ترابی
برطانیوی ممبران پارلیمنٹ جو مسئلہ کشمیر کی حمایت کرتے ہیں کشمیر ی قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں پانچ سو فوجی اور سول آفیسر ز جنھوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلائے ہیں،افضل گورو کی شہادت کے بعد ہندوستان کے سنیئر اہل کار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ سب حملے فوج نے کروائے ہیں اس پر عالمی ضمیر کے لیے بڑا چلینج ہے کہ وہ ہندوستان کے مجرموں کے کٹہرے میں لائے،مغرب مسلمانوں کا یہ احساس ختم کرے کہ اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے مسائل کی قراردادوں پرانی کہہ کر ختم کردی جاتی ہیں اور جنوبی سوڈان اور مشرقی تمیور پرفوری عمل کیا جاتاہے
کل جماعت کشمیر رابطہ کونسل کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں تمام کشمیری اس جھنڈے تلے جمع ہوں
برمنگھم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستانی افواج کی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور لائن آف کنڑول پر گولہ باری بڑی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں،ہندوستان پاکستان پر دباؤ بڑھا کر اپنی مرضی کا حل مسلط کرنا چاہتاہے،کل جماعت کشمیر رابطہ کونسل کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں تمام کشمیری اس جھنڈے تلے جمع ہوں،ان خیالا ت کا ظہار انھوں نے کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کونسل کے صدر شہزاد اقبال،مولانا بوستان قادری،محمد غالب،برطانیوی ممبران پارلیمنٹ اور لوکل کونسلرونے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ جو مسئلہ کشمیرکی حمایت کررہے ہیں ان کے شکرگزار ہیں ان کی کاوشوں کی تحسین کرتے ہیں،برطانیہ مسئلہ کشمیر فریق اور گواہ ہے برطانیو ی حکومت اور سیاسی قائدین اس مسئلے کے حل کے لیے کردار اداکریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستانی فوج اور اس کے ادارے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں،ہندوستان کے پانچ سو فوجی اور سول آفیسر ز کے خلا ف جنگی جرائم کے مقدمات چلائے ہیں،یہ ثابت ہوچکاہے کہ وہ ملوث ہیں،انھوں نے کہاکہ گمنام قبروں کے انکشاف نے ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو کٹہرے میں لائے،انھوں نے کہاکہ مسلمانوں کا یہ احسا س ختم کروانا چاہیے کہ اقوام متحدہ اور مغربی برادری جنوبی سوڈان اور مشرقی تمیور پر ایک دم قرارداد پر عمل کرتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی قراردادا کو پرانی کہہ کر بات ختم کردیتی ہے،مغربی پرادری جو ہندوستان کو منڈی سمجھتی ہے ا س کو یہ خیال رہنا چاہیے کہ ہندوستان اور پاکستان کی کسی بھی وقت جنگ ہوسکتی ہے اس جنگ سے منڈی ختم ہوجائے گی،دنیا کا امن مسئلہ کشمیرکے حل سے وابستہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر