لاکھوں کشمیری تارکین وطن برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiلاکھوں کشمیری تارکین وطن برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

لاکھوں کشمیری تارکین وطن برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں،عبدالرشید ترابی
نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب خوش آئند ہے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر دباؤ میں لانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے،ہندوستان بین الاقوامی دباؤ کے بغیر کشمیریوں کو حق خودارادیت محض مذاکرات کی بنیاد پر نہیں دے گا،تحریک کشمیر برطانیہ کو تمام مکاتب فکر اورسیاسی جماعتیں اس کو نمائندہ تنظیم بنائیں،بیس کیمپ میں برادری ازم اور فرقہ پرستی کو برطانیہ سے وہاں منتقل کرنے کی اصلاح کی جائے،یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کی پشت پر لایا جائے،کشمیری ظلم و تشدد کے باوجود ہندوستان کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،تحریک کشمیر یورپ کے نو منتخب صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے نو منتخب صدر فہم کیانی کو مبارکباد دی
برمنگھم( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیری تارکین وطن برطانیہ اور یورپ میں ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ،بیرون ممالک میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفارت کار بنیں،مقبوضہ وادی میں ہونے والے ظلم اور تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لا کر ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کریں،نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں کشمیر پر موقف خوش آئند ہے لیکن ہندوستان کو دباؤ میں لانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر حکمت عملی اور پالیسی مرتب کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر محمد غالب،فہیم کیا نی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کو تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتیں اس کو نمائندہ تنظیم بنائیں انہوں نے یورپ کے نو منتخب صدر محمد غالب اور برطانیہ کے نو منتخب صدر فہیم کیانی کو مبارکباد پیش کی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ سے فرقہ پرستی اور برادری ازم کو بیس کیمپ میں منتقل ہونے کی اصلاح کی جائے یہاں سے لوگ بیس کیمپ میں اچھے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کو ختم ہونا چاہیے یہاں کے لوگ کوشش کریں کہ وہ مثبت سرگرمیوں کو آگے لے کر چلیں ان کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ بیس کیمپ میں رواداری کی فضا برقرار رہے جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کے ظلم و تشدد کے باوجود آزادی کی راہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے عوام اور تارکین وطن کشمیری مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے رول ادا کر سکتے ہیں اور وہ رول ادا کرنے کے لیے آگے بڑھیں،انہوں نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی اور حکمت عملی واضع کر کے ہندوستان سے کشمیر کو آزاد کروایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کی کشمیر کی آزادی کے لیے اور تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ وہ مزید کشمیر کی آزادی کے لیے یورپ اور برطانیہ میں مہم کو منظم کریں گے،تمام کشمیری ان کا ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر