یاجوج ماجوج زمین پر فساد پھیلاکر دجال کی آمد پر ان کے نظام کو مضبو ط بنانے میں لگے ہیں،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanیاجوج ماجوج زمین پر فساد پھیلاکر دجال کی آمد پر ان کے نظام کو مضبو ط بنانے میں لگے ہیں،محمود الحسن چودھری{/AF}

یاجوج ماجوج زمین پر فساد پھیلاکر دجال کی آمد پر ان کے نظام کو مضبو ط بنانے میں لگے ہیں،محمود الحسن چودھری
اسلامی ممالک کے حکمران قرآن کی تعلیمات چھوڑ کر دجالی نظام کی مضبوطی کے کاربندوں کے سامنے سجدہ ریزہیں،اسلامی تحریکات اللہ کے دین کا علم بلند کیے ہوئے ہیں،قرآن کو مساجد تک محدود کردیاگیاہے،قرآن کے نظام کے نفاذ کے علمبردار آج سخت آزمائشوں سے گزررہے ہیں،یاجوج ماجوج کے فتنوں نے امن سکون اور چین چھین لیاہے،امت قرآن کی طرف لوٹ آئے تاکہ اس کو ہزار سجدوں سے نجات مل سکے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ یاجوج ماجوج نے آج پوری دنیا فساد سے بھر دی ہے،ہر طرف انسانوں کے لاشے بکھرے پڑے ہیں،فضلیں تباہ کی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دجال کی آمد کے لیے اس کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے دنیا کو انسانی خون سے رنگین کردیا گیاہے،اس دقت دنیا میں ان مسلمانوں کا خون بہ رہاہے جو دجالی نظام کو ماننے سے نکاری ہیں،مصر،ترکی ،تیونس،الجرائر،شام،لیبیا،سوڈان،افغانستان،فلسطین ،کشمیر،برما،سمیت اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکات کے خلا ف اپریشن جاری ہے،اسلامی ممالک کے حکمران کے قرآن کی تعلیمات چھوڑ کر دجالی نظام کی مضبوطی کے کاربندوں کے سامنے سجدہ ریزہیں،اسلامی تحریکات اللہ کے دین کا علم بلند کیے ہوئے ہیں،قرآن کو مساجد تک محدود کردیاگیاہے،قرآن کے نظام کے نفاذ کے علمبردار آج سخت آزمائشوں سے گزررہے ہیں،یاجوج ماجوج کے فتنوں نے امن سکون اور چین چھین لیاہے،امت قرآن کی طرف لوٹ آئے تاکہ اس کو ہزار سجدوں سے نجات مل سکے،انھوں نے کہاکہ امت نے اور اس کے حکمرانوں نے قرآن وسنت کی طرف وجوع نہ کیا تو اس فساد کو اور پھیلا یا جائے گا اور امت کو ٹکڑے میں تقسیم کرکے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ امت مسلمہ میں بیداری کی تحریکات کا احیاء حالات اور وقت کا تقاضاہے،یاجوج ماجوج سے نجات کا ٰایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے اللہ کے دیے ہوئے نظام کا نفاذ ،قرآن کے نظام کو نافذ نہیں کریں گے اس پرعمل نہیں کریں گے تو اس سے نجات ملنی مشکل ہوجائے گی۔آج زمین پر بکھرے انسانوں کے لاشے گواہ بن کرکہہ رہے ہیں کہ امت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اور بھی لاشے گرے گے۔اللہ کی مدد اس وقت آئے گی جب قوم اس کی طرف رجوع کرے گی،اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت ہے،دجالی لشکر نے امت کو گھیر لیاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر