{AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی سالانہ کنونشن میں تحریک کشمیر برطانیہ کے انتخابات میں راجہ فہیم کیانی کو تحریک کشمیر برطانیہ کا صدر منتخب کیاگیا{/AF}
برمنگھم ( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی سالانہ کنونشن میں تحریک کشمیر برطانیہ کے انتخابات میں راجہ فہیم کیانی کو تحریک کشمیر برطانیہ کا صدر منتخب کیاگیا دیگر مرکزی امیدواران میں برمنگھم سے مفتی عبدالمجید ندیم ‘ لوٹن سے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف ‘ پیٹر برو سے نائب صدر چوہدری غفارت شاہد ‘ والسل سے نائب صدر تنویر اکمل ‘ لندن سے نائب صدر شفقت محمود ‘ وئفورڈ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد لقمان ‘ بریڈ فورڈ سے نائب صدر حافظ محمد ازاد چوہدری ‘ بریڈ فورڈ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ خان ‘ پٹر برو سے میڈیا سیکرٹری راجہ فہیم عظیم ‘ لوٹن سے مرکزی خازن فرخ مراد قریشی معاون کاشف منیر اور ریڈنگ سے یوتھ کے کنوینئر راجہ شکیل خان ہوں گے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابات میں مڈ لینڈ سے مفتی عبدالمجید ندیم برمنگھم سے محمد غالب ‘ محمد رشید نعمانی پیٹر برو ‘ تنویر اکمل والسل راجہ قمر عباس برمنگھم ‘ چوہدری محمد نواز نوٹنگم ‘ منیر احمد رضا برمنگھم ‘اور چوہدری جاوید برمنگھم سے منتخب ہوئے۔ ساؤتھ زون لندن سے شفقت محمود ‘ لوٹن سے چوہدری محمد شریف ‘ لوٹن سے فرخ مراد قریشی ‘ وئنورڈ سے چوہدری محمد لقمان ‘ اور ریڈنگ سے راجہ شکیل خان منتخب ہوئے ۔نارتھ زون سے شوریٰ کے ارکان بریڈ فورڈ سے حافظ محمد آزاد چوہدری ‘ لیڈز سے ملک رفیق طاہر ‘ بریڈ فورڈ سے عبدالحفیظ خان ‘ گلاسگو سے سید طفیل حسین شاہ ‘ شیفلڈ سے ڈاکٹر اشفاق لون منتخب ہوئے ۔ سید طفیل حسین شاہ ‘ تحریک کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ کنونشن کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے نو منتخب صدر اور مرکزی شوریٰ کا حلف لیا اور ان کے لیے دعا کی۔