{AF}
برطانیہ مسئلہ کشمیرکا گواہ ہے کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق،حق خودارادیت دلوانے میں کردار اداکرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
برطانیہ مسئلہ کشمیرکا گواہ ہے کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق،حق خودارادیت دلوانے میں کردار اداکرے،عبدالرشید ترابی
مسئلہ کشمیرکو برطانیو ی پارلیمنٹ میں اٹھاؤ گا،سٹفین
یورپی یونین ،او آئی سی اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادانہیں کرے گی تو کشمیریوں کا گرنے والا خون ان کے سرہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا کردار اداکرتی تو پانچ لاکھ کشمیریوں کا خون نہ ہوتا،پانچ لاکھ کشمیریوں کو خون عالمی برادری کے سر ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا نہ دے بلکہ انسانی بنیادوں پر ان کامسئلہ حل کرے،ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے گا انحراف پر ہندوستان کی پشت پنائی کی بجائے اس کا بائیکاٹ ہونا چاہیے
برمنگھم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر پارلیمنٹ سیٹفن سے اہم ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کشمیرکی تازہ ترین صورت حال ان کے سامنے رکھی اور کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں زمانہ جہاہلیت کی طرح مظالم کررہاہے،کشمیریوں کو آج کے دور بھی اپنے عزیزوں سے فون پر بات جیت کرنے کی جازت نہیں ہے نٹ تک استعمال نہیں کرسکتے،گمنام قبروں کے انکشاف کے باوجود عالمی دنیا ہندوستان کو دہشت گرد نہیں کہے گی تو اس کا مطلب ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزادے رہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ خود گواہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکا برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل میں اپناکردار ادا کرے،ہندوستان کی جانب سے اپنے عہد سے انحراف اور پڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا نوٹس لے،انھوں نے کہاکہ پانچ لاکھ کشمیریوں کو خون کس کے سر ہے کہ عالمی برادری کے سر ہے جس نے سکوت اختیار کررکھارہے جس سے ہندوستان کو مزید مظالم کی شہ مل رہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوجاتا جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،مسئلہ کشمیرپر ہندوستان اور پاکستا ن کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو پورے دنیا اس سے متاثر ہوگی،انھوں نے کہاکہ مہذب دنیا کے فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو حل کرے،حکمران جماعت کے مرکزی رہنمااور ممبر پارلیمنٹ سیٹفن سے عبدالرشیدترابی کو یقین دلایا