{AF}
کشمیری قوم بلوچستان کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہے ،نورالباری{/AF}
کشمیری قوم بلوچستان کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہے ،نورالباری
آزادکشمیر میں ہونے والے زلزلے میں پاکستانی قوم نے بھرپور تعاون کیا آج بلوچستان کے عوام ہماری امداد کے منتظر ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے،
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،کشمیری عوام آگے بڑھ کر ان کی امداد کریں،ترجمان کے مطابق نورالباری نے صدرالخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی امداد کریں اور ان کے لیے ضروریات زندگی کی اشیاء کا فوری اہتمام کریں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہونے والے زلزے میں پوری پاکستانی قوم نے کشمیریوں کے ساتھ جو تعاون کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،کشمیریوں پر یہ قرض ہے آج ہمارے بلوچی بھائیوں پر مصیبت کا وقت ہے ہمیں ان کی بھرپور انداز میں ان کی امداد کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امداد کے منتظر ہیں کشمیر ی اپنا حصہ ڈالیں اور ان کی مدد کریں،نورا لباری نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں جہاں ابھی تک حکومتی اہلکار نہیں پہنچ سکے جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار وہاں پہنچ کر ان کی امداد کر رہے ہیں۔