عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiعالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،عبدالرشید ترابی
اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھنے میں اسلامی ممالک متحدہ ہو کر کردار ادا کریں،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،برطانیہ اور پورپی یونین ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،بیرون ممالک میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں
لوٹن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب جماعت اسلامی برطانیہ میں کو آرڈینٹر فہم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی برادری کی مداخلت پر ہتھیار رکھے مگر عالمی برادری نے اپنی ذمہد اری پوری نہیں کی جس کی وجہ سے ہندوستان نے پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کر دیا لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا اور ہزاروں افراد لاپتہ ہیں ،سکولز کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون عالمی برادری کے سر ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حق حق خودارادیت کے لے لڑ رہے ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تمام اسلامی ممالک متحدہ ہو کر کشمیر اور فلسطین کے مسائل سمیت دیگر امت کے مسائل حل کروانے کے لیے عالمی برادری پر دباؤ بڑھائیں،انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود اقوام متحدہ میں کیا تھا اور عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنا عہد پورا نہ کرنے اور کشمیریوں کے قتل عام کو مجرموں کے کہٹرے میں کھڑا کرنا چاہیے،ہندوستان اور اسرائیل عالمی امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک لاکھوں کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں وہ مسئلہ کشمیر کومختلف فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کانوٹس لے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر