{AF}
لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں پورا زور لگا چکا ہے{/AF}
لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں پورا زور لگا چکا ہے،پرویز مشرف کے دور میں چار نکاتی فارمولہ پیش کر کے کشمیر کی تقسیم اور سودے بازی کرنے کی پوری کوشش کی مگر کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نے ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا ،کشمیریوں کے ساتھ جو بھی غداری کرے گا وہ اپنے انجام تک پہنچے گا بھارت اور پاکستان نے کشمیر پر کوئی ایسا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے جو ان کی مرضی کے خلاف ہو، قائد حریت سید علی گیلانی نے جس طرح استقامت کا مظاہرہ کیا مشکل وقت میں کشمیریوں کی راہنمائی کی بھارت کے تمام حربوں اور ہتھکنڈوں کو جس طرح ناکام کیا اور آج کشمیریوں کی نئی نسل بھارت کے خلاف میدان میں آچکی ہے،جماعت اسلامی برطانیہ ساؤتھ زون کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے دونوں اطراف میں اپنا کردا ر ادا کر رہی ہے،تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں جو کام حکومتوں کو کرنا تھا وہ جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے باوجود کر کے دکھایا حکومتی وسائل بھی اگر جماعت اسلامی کے پاس ہوتے تو بیس کیمپ کو حقیقی معنوں میں اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی تھی البتہ آزاد خطے میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے قیام سے تمام کشمیری جماعتیں حق خودارادیت کے نقطے پر اگھٹے ہیں اور مختلف موقعوں پر مشترکہ پروگرام اور اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کوششیں ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کشمیر پر کوئی واضع پالیسی نہیں آئی وزیراعظم میاں نواز شریف نے دو مرتبہ آزادکشمیر کا دورہ کیا مگر کشمیر پر خاموشی اختیار کی جس کی وجہ سے کشمیریوں کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے حکمرانوں کا جس طرح بھارت کی طرف جکاؤ بڑ رہا ہے اس سے کشمیریوں کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بیرون ملک برطانیہ اور یورپ میں آباد کشمیری کمیونٹی آزادکشمیر کی سیاست پر اپنا سرمایہ ضائع کرنے کے بجائے ایسے پراجیکٹس اور طلبہ کی امداد کریں جو خطے کا مستقبل ہیں،آزادکشمیر کی سیاست میں برطانوی پونڈوں سے سفید پوش اور باکردار لوگوں کا الیکشن لڑنا مشکل بنا دیا گیا ہے اور وہی لوگ اقتدار میں آتے ہیں جو الیکشن پر کروڑوں خرچ کرتے ہیں اور اپنا پیسہ پورا کرنے کے لیے کرپشن کرتے ہیں،تقریب سے ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے جس طرح قربانیاں دے رہے ہیں وہ اپنے مقاصد اور منزل کو ضرور حاصل کریں گے،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جس طرح آزاد خطے میں عوام کی خدمت اور نمائندگی کی اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپناکردار ادا کیا ہے اس پر برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی سمیت پوری قوم کو فخر ہے،تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ عبدالرشید ترابی نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور بھارت کو بے نقاب کیا ہے،اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے رہیں گے عبدالرشید ترابی نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،پاکستان رابطہ کونسل ساؤتھ زون کے کنونیئر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی قیادت کی پہچان کرنی چاہیے جن لوگوں نے کردار ادا نہیں کیا انہیں کشمیر پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،ممتاز کشمیری راہنما اور صحافی شیر از خان نے کہا کہ کشمیر کے اندر اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے جس کی کمی محسوس ہوتی ہے مسئلہ کشمیر پر ترجیحی بنیادوں پر پالیسی نہیں بنے گی تو اس میں پیش رفت نہیں ہو سکتی تقریب کی صدارت تحریک کشمیر لوٹن برانچ کے صدر اشرف ڈار نے کی ،لوٹن کے ڈپٹی مئیر کونسلر فاضل ضیاء مولانا رشید نعمانی،جماعت اسلامی کے کنونیئر فہیم کیانی نے بھی خطاب کیا،چوہدری زاہد اقبال نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔