{AF}
مصیبت کی اس گھڑی میں پوری کشمیر قوم بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہے،واجد اقبال عباسی{/AF}
مصیبت کی اس گھڑی میں پوری کشمیر قوم بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہے،واجد اقبال عباسی
حکومت پاکستان فوری طور پر ٹینٹ،کمبل،ادویات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کرے،امتیاز عباسی
راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم بلوچستان کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہے اور اس درد کو اپنا درد سمجھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ 2005کے زلزلہ میں پوری پاکستان قوم نے کشمیریوں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار اداکیا اور متاثرین زلزلہ کی بھرپور امداد کی،مشکل کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیش متاثرین کے بحالی کے لیے اپناکردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن امتیاز عباسی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی بخالی کے لیے اپنا کردا ر ادا کر رہی ہے،حکومت پاکستان فوری طور پر ٹینٹ اور ضروریات اشیا جلد فراہم کرے انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ان کی امداد کرنا ہو گی زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے خاندان کی حکومت فوری مالی امداد کرے،