پاکستان میں امن کو موقع نہ دینا دشمنوں کا ایجنڈا ہے اپر دیر کا سانحہ افسوس نا ک ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان میں امن کو موقع نہ دینا دشمنوں کا ایجنڈا ہے اپر دیر کا سانحہ افسوس نا ک ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

پاکستان میں امن کو موقع نہ دینا دشمنوں کا ایجنڈا ہے اپر دیر کا سانحہ افسوس نا ک ہے،عبدالرشید ترابی
مذاکراتی اور سیاسی عمل سے امید کی کرن پیدا ہوئی تھی اس کو سبوثاز کرنا ملک دشمنوں کا کام ہے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کا خواب ہے،پاکستان میں خانہ جنگی سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو دکھ پہنچتاہے،پوری قوم مل کر ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرے لندن ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر وکنوینئر کل جماعتی
کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان میں امن کو موقع نہ دینا دشمنوں کا ایجنڈا ہے،سانحہ اپر دیر افسوس ناک ہے،مذاکراتی اور سیاسی عمل سے امید کی کرن پیدا ہوئی تھی، اس کو سبوثاز کرنا دشمنوں کی خدمت کرنے کے مترادف ہے،ہندوستان پاکستان کے اندر تخریب کاری کرکے اس کو کمزور کرن کی سازشیں کررہاہے،پوری قوم مل کر ہندوستان کے عزائم کو ناکام بنائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کا خواب ہے کہ پاکستان مستحکم اور مضبوط ہو،مستحکم اور مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر خانہ جنگی سے آزاد کشمیر اور خاص کر مقبوضہ کشمیر کے اندر قوم کو بہت دکھ پہنچتاہے،انھوں نے کہاکہ پوری قوم کو مل کر اپنے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے تن من دھن قربان کرنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر