{AF}
پاکستانی عوام نے کشمیر کی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مینڈیٹ نہ پہلے کسی حکمران کو دیا اور نہ اب کسی حکمران کو دیں گے نورالباری {/AF}
پاکستانی عوام نے کشمیر کی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مینڈیٹ نہ پہلے کسی حکمران کو دیا اور نہ اب کسی حکمران کو دیں گے نورالباری
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے کشمیر کی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مینڈیٹ نہ پہلے کسی حکمران کو دیا اور نہ اب کسی حکمران کو دیں گے،اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو اس نقطے پر عوام سے دوبارہ رجوع کرے،پاکستان کے حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے حریت پسند عوام کی بے مثال جدوجہد ،مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ سنگین صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے گولہ باری کو ذہن میں رکھنا چاہیے اور اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی اور پاکستان کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کرنا دیونے کا خواب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے اس سے دوستی کی باتیں کی جا رہی ہیں،ضرورت اس امر کی تھی کہ ہندوستان کو دنیا میں بے نقاب کر کے اس کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے اس سے دوستی کی بات کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوستان و دیگر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خلاف نہیں ہے لیکن پاکستان کی شہ رگ اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی مسئلے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال کر ہندوستان سے تعلقات کی باتیں کرنا کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے،کشمیریوں کے نزدیک پاک سرزمین مکہ اور مدینے کے بعدمقدس ہے،کشمیری محض اپنی آزادی کی نہیں تکمیل پاکستان اور پاکستان کی بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر ی شہداء جن کے ساتھ پاکستانی افواج اور عوام کے شہیدوں کالہو بھی شامل ہے ان کی ان قربانیوں پر سودا بازی کو کبھی قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فریق اور کشمیر ی عوام اس کے بنیادی فریق ہیں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی سودے بازی خود پاکستان کے بین الاقوامی مواحد اور موقف کے خلاف ہے،کشمیری اقوام متحدہ کے فورم پر مسلمہ حق خود ارادیت کر رہے ہیں یہ ان کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حق کے حصول کے لیے حکمت عملی واضع کرے ۔