اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں نفاذ اسلام کے لیے کارکنان جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanاسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں نفاذ اسلام کے لیے کارکنان جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں محمود الحسن چودھری{/AF}

اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں نفاذ اسلام کے لیے کارکنان جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں محمود الحسن چودھری
کوٹلی،سہنسہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں نفاذ اسلام کے لیے کارکنان جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں،اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے آج اللہ کا دیا ہوا نظام مغلوب ہے،اس کے غلبے کے لیے جدوجہد نہیں کریں گے تو ہمارے اوپر مہنگائی ،بے روزگاری،بدامنی جیسے عذاب مسلط رہیں گے انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے معرکے واضح ہو چکے ہیں، پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،مگر حق ہی غالب آئے گا یہ اللہ کا وعدہ ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،نظام مصطفی کے حصول تک اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤکار لا کر ہمیں معاشرہ میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ دورہ ضلع کوٹلی کے موقع پر گوئی، شہر،چوکی کلاں،گل پور،سہنسہ اور کھوئی رٹہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ،،سابق امیر ضلع حبیب الرحمن آفاقی،زاہد الحسن چودھری،ملک اسلم،اورنگ زیب اقبال،آصف نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہو چکی ہے،اس سے برکت اٹھ چکی ہے سودی کاروبار کرنا اللہ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں،سکولز اور ہسپتال آثار قدیمہ بن چکے ہیں،65سال گزرنے کے باوجود عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،اقتدار پرست طبقے نے قومی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی،قوم کو علاقوں اور برادریوں میں تقسیم کیا جب تک ہم علاقوں اور برادریوں کے تعصبات سے بالا تر ہو کر قومی مسائل کے حل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پالیساں نہیں بنائیں گے ہمارے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گاانہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو استقامت عطا فرمائیے انہوں نے دین کے غلبے کے لیے حق کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کا دست و بازو بننے کا فیصلہ کیا ہے یہی ان کے لیے بہتری کا راستہ ہے جماعت اسلامی معاشرے میں اچھے لوگوں کو جمع کر کے آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو مدینے کی طرز پر ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ یہ ماڈل ریاست مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے باعث رغب ہو گی اور باقی دنیا کے لیے ماڈل ہو گی انہوں نے کہا کہ اسلام اپنی پوری روح کے ساتھ کسی ایک خطے میں بھی نافذ ہو جائے تو اس کی برکات کو دیکھ کر دنیا خود کھینچی چلی آئے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر