ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی حیثیت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گلگت بلتستان و آزادکشمیر کا انتظامی یونٹ ایک ہونا چاہیے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq-ahmedریاست جموں وکشمیر کی تاریخی حیثیت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گلگت بلتستان و آزادکشمیر کا انتظامی یونٹ ایک ہونا چاہیے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ{/AF}

ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی حیثیت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گلگت بلتستان و آزادکشمیر کا انتظامی یونٹ ایک ہونا چاہیے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ
سابقہ حکومت کے پیکیج سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،نام نہاد پیکیج سے عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھیکیل دیا گیا،گورنر کے لیے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کی مشاورت ضروری ہے،
گلگت( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت گورنر کے معاملے میں کسی ایسے شخص کا انتخاب کرے جس پر یہاں کے عوام ،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے تمام نمائندہ متفق ہوں،اس سے پہلے جو حکومت کی طرف سے یہاں کے عوام کے لیے جو نام نہاد پیکج دیا تھا اس سے یہاں کے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے جس سے گلگت بلتستان کی ریاست جموں وکشمیر کے ساتھ وابستگی اور تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ کے لیے کردار مشکوک ہو جاتا ہے اس لیے یہاں کی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں نے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے اور عوام اس کے نقصان اور فائدہ سمجھ چکے ہیں،اس سے ریاست کی تقسیم کبھی کسی صورت قبول نہیں ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور عالمی تناظر اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے شخص کا انتخاب ضروری ہے جو یہاں کے عوام اور مسائل سے با خبر ہو،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی وجہ سے یہاں حالات بہت زیادہ خراب ہوئے اور ایسے واقعات رونما ہوئے جس سے عوام کو شدید نقصان ہوا،یہاں کی عوام تمام مکاتب فکر اور سیاسی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اگر کوئی فیصلہ ہوا اس سے یہاں پائی جانے والی کشیدگی کم کی جا سکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر فنڈز کی مساوی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا کام بری طرح متاثر ہے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے گلگت بلتستان کے لوگ اپنی تاریخی تسلسل کے ساتھ اسے ریاست جموں وکشمیر کا حصہ سمجھتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ ہی ہونا چاہیے یہاں پرآزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا انتظامی یونٹ ایک ہونا چاہیے جس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکتا ہے،انتظامی معاملات اور آپس میں باہمی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں مایوسی ہے جس کو ختم کیا جائے،کشمیر کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھا جائے،ایک ایسا فورم ہو جس میں دونوں خطوں کی نمائندگی ہو جس سے مسائل حل ہوں گے،تاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے اس تحریک کو منظم کر کے بھرپور کردار ادا کیا جا سکے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر