{AF}
برطانیہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردا ر ادا کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
برطانیہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردا ر ادا کرے،عبدالرشید ترابی
جنوبی ایشیاء کے امن اور سلامتی کے لیے برطانیہ کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ترجیحات میں رکھنا چاہیے،برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن نے عالمی اداروں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا کر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں،ہندوستان کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے،سکولوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے،انتہا پسند ہندؤں کو مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام کا نیا منصوبہ بنا رہا ہے،شوپائیاں میں نوجوانوں کی شہادت ہندوستان کی درندگی کا کھلا ثبوت ہے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں،برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد خطے میں سرمایہ کاری بھی کریں
برمنگھم( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرو کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانیہ اقوام عالم میں اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے اور بین الاقوامی معاملات میں اس کا کردار اہمیت کا حامل ہے،جنوبی ایشیاء کے امن اور سلامتی کے لیے اسے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ترجیحات میں رکھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ دہائیوں سے مظلوم کشمیری بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اپنے حق حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملددرامد کے منتظر ہیں جو عالمی طاقتوں کی توجہ سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ کی حکومت اہم کردار ادا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام بھی دنیا کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان کشیدگیوں کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں مظلوم کشمیری عوام کو یہاں کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امیدیں وابسطہ ہیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن نے جہاں کشمیر ایشو کو مثبت انداز میں اجاگر کیا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیااور حق خودارادیت کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی،انہو ں نے کہ ہندوستان نے سکولوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیاہے،انتہا پسند ہندؤں کو مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام کا نیا منصوبہ بنا رہا ہے،شوپائیاں میں نوجوانوں کی شہادت ہندوستان کی درندگی کا کھلا ثبوت ہے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں،برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد خطے میں سرمایہ کاری بھی کریں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرین منگلا ڈیم کی بحالی تک متاثرین کے ساتھ حقوق کے حصول میں شانہ بشانہ رہے گی،متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل حکومت فوری طور پر حل کرے،کنبہ اور ذیلی کنبہ کو معاوضے فوری طور پر ادا کیے جائیں اہل میر پور نے پاکستان کی خاطر اپنے آباؤاجداد کی قبرؤں کو دو مرتبہ ڈبویا ہے،ان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ،غربت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں سرمایہ کاری کی جائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے آر پار کی کشمیری قیادت اور عوام یکجان اور یک زبان ہیں اور یہی حالات کی ضرورت ہے ہندوستان کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے چوتھی عالم گیر جنگ مسلط کرنے کے عزائم رکھتا ہے ہندوستان کے ان عزائم کو ناکام کرنے کے لیے پوری قوم کو مل کر ہندوستان کے خلاف ہمہ گیر جہاد کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرکے اچھا اقدام کیا ہے ۔