مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،نور الباری

{AF}noor-ul-bariمسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،نور الباری{/AF}

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،نور الباری
کشمیریوں کو نظر انداز کر کے دوستی،تجارت اور ثقافت ہر گز قبول نہیں،طاغوتی قوتین مسلمانوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں،مصر ،شام اور بنگلہ دیش میں اسلامی تحریکوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا،چہرؤں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل کا حل ہے۔
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت و ثقافت ختم ہونی چاہیے،کشمیریوں کوحق خودارادیت کے کم کوئی حل قبول نہیں ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحدہو کر سازش میں مصروف ہیں،مصر ،شام،بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور اسلام دشمن قوتیں تحریک کو ختم کرنا چاہتیں ہیں،امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے،جس کے بعد خطے کا نقشہ تبدیل ہو چکا ہے،مسلم امہ کو چیلنجز درپیش ہیں،ایسے میں امت مسلمہ اور تمام اسلامی تحریکوں کو متحد و منظم ہو کر دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا،جب تک نظام تبدیل نہیں ہو جاتا تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے مسائل کا حل چہرے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے ہی ممکن ہو گا،اس موقع پر راجہ جہانگیر کو جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے سیاسی امور کا چیئرمین مقرر کیا گیا اجلاس سے راجہ فاضل تبسم،بشیر عثمانی،عمران خالد و دیگر نے بھی خطاب کیا،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر