{AF}
سید علی گیلانی اور حریت قائدین کو نظر بند کر کے بھارت کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،نورالباری{/AF}
سید علی گیلانی اور حریت قائدین کو نظر بند کر کے بھارت کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،نورالباری
بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہیں،نوجوانوں کی شہادت،کرفیو سے آزادی کی تحریک کو بھارت کبھی ختم نہیں کر سکتا،کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ برابر کے شریک ہیں جو مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں،انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی اور حریت قائدین کو نظر بند کر کے بھارت کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہیں،نوجوانوں کی شہادت کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی سی حالت ہے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اس میں برابر کے شریک ہیں،بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے ذمہ دار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے اور بے گناہ نوجوانون کی شہادت اور پر امن تحریک کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے تحریک آزادی اور جذبہ حریت کو کبھی ختم نہیں کر سکتا، کشمیری اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت سے کم کوئی بھی حل کبھی قبول نہیں کر یں گے،نہتے کشمیریوں پر ہر روز بھارت کی فوج انتظامیہ اور پولیس فرضی جھڑپیں کر کے شہید کر دیتی ہے،بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے شوپیاں میں ہونے والے واقعات انسانیت کی تذلیل ہیں،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی تحریک کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہو سکتا۔